حوثیوں کی گولہ باری سے 5 سعودی شہری زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 19th April 2017, 6:21 PM | عالمی خبریں |

صنعاء،19اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن کے ایران نواز حوثی شرپسندوں کی گذشتہ روز سرحد پار سے گولہ باری کے نتیجے میں ایک بچے اور خاتون سمیت کم سیکم پانچ سعودی شہری زخمی ہوگئے۔ یمن کی سرحد سے متصل علاقے نجران کے شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبداللہ سعید آل فارع نے بتایا کہ سرحد پار سے حوثی شدت پسندوں نے نجران کے علاقے میں متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت پانچ شہری زخمی ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کو فوری علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سعودی سیکیورٹی فورسز نے یمنی باغیوں کے حملے کا فوری اور موثر جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔