یوگی راج میں بھی نہیں بدلا اسپتالوں کا حال، اے سی خراب ہو نے سے 5مریضوں کی موت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th June 2018, 11:55 PM | ملکی خبریں |

کانپور،8؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کانپور کے ہیلٹ اسپتال کے میڈیسن محکمہ میں جمعرات کے روز دیر رات بڑا واقعہ پیش آیا ۔ اچانک آئی سی یو کا ایسی پلانٹ خراب ہو جانے کی وجہ سے وارڈ میں داخل پانچ مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔

واضح رہے کہ کانپور کے ہیلٹ اسپتال کے میڈیسن محکمہ میں جمعرات کے روز یہ حادثہ ہوا ۔ خبر کے مطابق جس وقت ایسی فیل ہوا ، اس وقت آئی سی یووارڈ میں چار بچوں کو ملا کر 11 مریض داخل تھے ۔ اسپتال انتظامیہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ لیکن ڈاکٹروں نے معاملہ میں لیپاپوتی بھی شروع کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہیکہ موت ایسی فیل ہونے کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے ۔جب کہ ان سبھی مریضوں کی حالت پہلے سے خراب تھی۔

بتایا جا رہا ہیکہ ایسی میں متعدد دنوں سے خرابی دیکھنے کو مل رہی تھی۔ لیکن اس پر غور نہیں دیا گیا اور جگاڑ سے اسے چلایا جاتا رہا۔ جمعرات کو آئی سی یو کے ساریایسی بند ہو گئے۔ زیادہ گرمی ہونے کی وجہ سے تمام اکویپمنٹ نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔ جس کی وجہ سے 75 سالہ اندرپال، گیا پرساد 75 سالہ، رسول بخش 55 سالہ ، مراری 56 سالہ اور دیگر کی موت ہو گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...