بھٹکل میں تیزرفتارکار کی 3سواریوں سے ٹکر :آٹوڈرائیور سمیت 5زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th June 2017, 9:27 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:20/جون (ایس اؤنیوز) یہاں نوائط کالونی نیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار کار ایک کے بعد ایک؛ تین سواریوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک آٹو ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کنداپور منتقل کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کار میسور سے اڈپی ہوتے ہوئے مرڈیشور جارہی تھی کہ بھٹکل نوائط کالونی نیشنل ہائی وے پر موسلا دھار بارشوں کے چلتے بے قابو ہوگئی۔ کار پہلے مخالف سمت سے آنے والی ایک بائک سے ٹکرائی پھر ایک آٹو رکشہ اور بعد میں ایک لونا سے ٹکرا گئی۔ حادثہ منگل دوپہر قریب 3:30 بجے پیش ایا۔

 کار کی رفتار اور اس کی ٹکر کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بائک کو گرانے کے بعد آٹو رکشا سے ٹکرانے پر آٹو رکشہ بھی الٹ  گیا۔ جس سے رکشا پر سوار 4مسافر زخمی ہوئے تو بائک سوارکو بھی چوٹیں آئی جب کہ لونا سواری کار کے پہیوں میں پھنس گئی  جس سے کار وہیں رک گئی۔

زخمیوں کی شناخت آٹوڈرائیور ماروتی واسودیو شٹی ہیرتار(50)، آٹو پر سوار مسافر ہیبلے جامعہ آباد کے سامن (14)، صہیم (16) اور کونار سببتی کی رہنے والی لکشمی درگپا ہسلر کی حیثیت سے کی گئی ہے, جبکہ بائک سوار شنکر کورگا موگیر (36) کو بھی شدید چوٹ آئی  ہے۔ البتہ کار پر سوار سبھی لوگ محفوظ رہ گئے۔

کار ڈرائیور میسور کے ہریش بی ایس کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے خاندان والوں کے ساتھ میسور سے مرڈیشور جارہا تھا۔

حادثے کے فوری بعد کثیر تعداد میں لوگ جائے وقوع پر جمع ہو گئے اور زخمیوں کو فوری سرکاری اسپتال پہنچایا۔

واقعہ کو لےکر بھٹکل پولس تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے۔ جانچ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...