اردو یونیورسٹی میں اردو صحافیوں کے لیے 5 روزہ ورکشاپ 

Source: S.O. News Service | By Faiq Mukri | Published on 24th October 2016, 7:11 PM | ملکی خبریں |

رجسٹریشن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10؍نومبر 
حیدرآباد24اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مونا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے زیر اہتمام قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یوایل) نئی دہلی کے اشتراک سے ’’تلنگانہ اوراطراف و اکناف کے کارگزار اردو صحافیوں کی صلاحیتوں کا فروغ ‘‘ کے زیر عنوان 5 روزہ تربیتی ورکشاپ کا 3 تا 7؍ دسمبر 2016 انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ پروفیسر احتشام احمد خان‘ ڈین و صدرشعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے بموجب اس ورکشاپ میں اردو صحافیوں کی صلاحیتوں کے فروغ اور صحافت میں در پیش نئے چلینجس سے نمٹنے کے علاوہ دیگر موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا ۔ ورکشاپ میں نامور صحافی حضرات کو بطور ریسورس پرسن مدعو کیا گیا ہے۔ورکشاپ میں شرکت کے خواہش مند اردو صحافی؍اہل امیدوار اپنی درخواستیں 10 نومبر 2016 تک داخل کرسکتے ہیں۔ درخواست یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ تکمیل کردہ درخواستیں [email protected] پر آخری تاریخ سے قبل روانہ کردی جانی چاہئیں۔ ورکشاپ میں شرکت کے لیے کوئی رجسٹریشن فیس نہیں ہے اور چونکہ نشستیں محدود ہیں اس لیے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر امیدوار کاانتخاب کیا جائے گا۔ منتخبہ صحافیوں کو ڈاک / ای میل کے ذریعہ 20؍نومبر تک مطلع کیا جائے گا۔ ورکشاپ کے دوران طعام کا انتظام رہے گاجبکہ بیرون شہرسے آنے والے صحافیوں کو طعام کے علاوہ قیام اور حکومت ہند کے قواعد کے مطابق آمدورفت کے اخراجات بھی دیئے جائیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...