وزیر اعلیٰ کمار سوامی کے دفتر میں عملہ کی تعداد450 سے زائد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th October 2018, 11:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو18؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے اپنے دفتر میں عملہ کے اراکین کے تقرر کے سلسلہ کو برابر جاری رکھا ہے اور پچھلے چار ماہ کے عرصہ میں انہوں نے کل450 ارکان کو اپنے دفتر میں مقرر کیا ہے ، ان نئے مقرر کئے جانے والے ملازمین میں سے تقریباً250ا تقرر ٹھیکہ کی بنیاد پر عمل میں آیا ہے۔حق اطلاعات کے تحت ایک عرضی کے جواب میں وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری کر دہ تفصیلات کے مطابق یکم جون سے30ستمبر2018کے درمیان وزیر اعلیٰ کے دفتر کے لئے450افراد کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، ان میں سے250ملازمین کا تقرر ٹھیکہ کی بنیاد پر کیا گیا ہے جبکہ باقی ملازمین کا یا تو تبادلہ ہوا ہے یا پھر حکومت کے دوسرے محکمہ جات کی طرف سے عارضی تقرر کے طور پر انہیں ذمہ داری دی گئی ہے۔آر ٹی آئی رضاکار بی ایس گوڈا کے مطابق اس سے پہلے کسی بھی وزیر اعلیٰ نے اتنی کم مدت میں اتنے زیادہ ملازمین کا تقرر نہیں کیا تھا ، انہوں نے الزام لگایا کہ ’’ہر ماہ وزیر اعلیٰ کے دفتر پر ملازمین کی تنخواہوں اور دوسری سہولیات کے لئے کروڑوں روپئے خرچ کئے جاتے ہیں، ان میں سے زیادہ تر عملہ کے اراکین کے پاس نہ تو کوئی کام ہوتا ہے۔اور نہ ہی انہیں بیٹھ کر کام کرنے کے لئے کوئی مقام ہوتا ہے‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔