شملہ 19/اپریل (ایس او نیوز/ ایجنسی) ہماچل پردیش میں بدھ کو ایک بس پل کی ریلنگ کو توڑتے ہوئے ٹونس ندی میں جا گری. جس کے نتیجے میں 45 لوگوں کی موت واقع ہو گئی. ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کچھ لوگ تیز بہاؤ میں بھی بہہ گئے. پولیس اور ریسکیو ٹیم لاپتہ لوگوں کی تلاش کر رہی ہے. ابتدائی معلومات کے مطابق، بس میں 56 مسافر سوار تھے۔ حادثہ شملہ سے قریب 190 کلومیٹر دور سرمائور ضلع کے نروا نامی مقام پر پیش آیا۔
پی ٹی آئی کی رپورٹ مطابق بس اُترا کھنڈ کے وکاس نگر سے ٹونی کی طرفجا رہی تھی.اور حادثہ اُترکھنڈ۔ ہماچل پردیش سرحد پر ہماچل پردیش کے حدود میں پیش آیا۔ایک اور ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بس صبح 5:30 بجے وکاس نگر سے نکلی تھی، صبح قریب 10:15 بجے ٹونی ندی میں بریج کی ریلنگ سے ٹکراتی ہوئی سیدھے ندی میں جاگری۔ اب تک 45 لاشوں کو ندی سے نکالے جانے کی خبر ہے۔
شملہ کے ڈپٹی کمشنر روہن چاند کے مطابق بس میں 56 مسافر سوار تھے. شملہ کے ایس پی کے مطابق، 45 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں. باقی کی تلاش جاری ہے. ندی کا کچھ حصہ خشک ہے. جبکہ باقی حصے میں پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے. لہذا، پولیس اور ریسکیو ٹیم کو کافی مشقت کرنی پڑ رہی ہے.
بتایا گیا ہے کہ چونکہ جائے حادثہ شملہ سے 190 کلومیٹر دور ہے.اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ٹیم کو وہاں پہنچنے میں بھی دقت ہو رہی ہے.
تاہم اُترکھنڈحکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کوفوری طور پر ایک ایک لاکھ روپیہ،شدید زخمی ہونے والوں کو فی کس پچاس ہزار اور دیگر زخمیوں کو پچیس ہزار روپیہ معائوضہ دئے جانے کا اعلان کیا ہے۔