سعودی عرب میں پھنسے ہوئے راجستھانی مزدور کی گھر واپسی 

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 24th August 2016, 9:13 PM | ملکی خبریں |

جے پور، 24؍اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب میں کاروباری اور اقتصادی بحران کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہندوستانی مزدوروں میں شامل راجستھان کے مزدوروں کی ایک 45رکنی ٹیم منگل کی رات کو ہندوستان واپس آگئی ہے ۔مزدوروں کی ٹیم میں شامل راجستھانی لوگوں کو وزیر اعلی وسندھرا راجے کی ہدایات پر نئی دہلی سے راجستھان ٹرانسپورٹ کی خصوصی بسوں سے ان کے گھر تک پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ان مزدوروں میں ریاست کے شیخاوٹی علاقے سمیت ہنومان گڑ ھ، بیکانیر اور جے پور وغیرہ علاقوں کے رہائشی شامل ہیں۔ایڈیشنل رہائشی کمشنر ومل شرما نے بتایا کہ ان تمام راجستھانی مزدوروں کو وزیر اعلی راحت فنڈ سے ایک ایک ہزار روپے کی نقد رقم کے ساتھ ہی ایئرپورٹ سے ان کے گھر تک پہنچانے کے لیے کھانا پانی، روڈ ویز بسوں کے ٹکٹ اور ضرورت کے مطابق دہلی میں قیام کے انتظامات ریاستی حکومت کی طرف سے کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ خلیجی ممالک سے واپس آنے والے 45راجستھانی مزدوروں کا یہ اب تک کا سب سے بڑا قافلہ ہے ۔اب تک تقریبا 95راجستھانی شہری سعودی عرب سے راجستھان لوٹ چکے ہیں۔منگل کو سعودی عرب سے واپس آئے مزدوروں کی 70رکنی ٹیم کو حکومت ہند کے تعاون سے وطن واپس لایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...