وشویشوریا ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی (وی ٹی یو) کے200؍میں سے 44؍کالج غیر معیاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st August 2018, 11:29 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورویکم اگست (ایس او  نیوز) وشویشوریا ٹیکنالوجیکل یونویرسٹی سے ملحق دو سو انجینئرنگ کالجوں میں سے 44؍کالجوں کو سی اور ڈی زمرہ میں شامل کیا گیا ہے ، واضح رہے کہ ایسے کالج جن میں بنیادی ڈھانچہ کی کمی ہوتی ہے یا جہاں با صلاحیت تدریسی عملہ کی قلت ہوتی ہیں ان کالجوں کو سی اور ڈی کے زمرہ میں شمار کیا جاتا ہے۔یہ زمرہ بندی حال ہی میں مقامی تحقیقاتی کمیٹی ( ایل آئی سی) کی طرف سے داخل کردہ رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے ، اس رپورٹ کو یونیورسٹی کی اکیڈمک سینیٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

ان44؍ میں سے8؍سرکاری کالج ہیں اور باقی تمام خانگی کالج ہیں جن میں امدادی اور غیر امدادی دونوں شامل ہیں، اس تمام کالجوں کے صدر مدرسین کو اس تعلق سے اطلاع فراہم کرنے کے لئے مراسلہ روانہ کر دیا گیا ہے۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر جگناتھ ریڈی نے بتایا کہ ’’ان کالجوں کو یہ تنبیہ کی گئی ہے کہ جہاں تک بنیادی ڈھانچہ اور تدریسی عملہ کا معاملہ ہے وہ آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی اجی) اور وی ٹی یو کے ضابطوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں ۔اگر وہ اگلی مرتبہ ایل آئی سی کے دورے سے قبل خود کو بہتر بنانے میں ناکام ہو تے ہیں تو ان کالجوں کے خلاف اگلے اقدام کے لئے یونویرسٹی مجبور ہوگی‘‘۔

اپنے دورے کے دوران ایل آئی سی نے جن باتوں کا مشاہدہ کیا ہے ان کے مطابق ان 44؍ کالجوں میں مناسب بنیادی ڈھانچہ کا فقدان ہے، تجربہ گاہوں کی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں ، اتنا ہی نہیں بلکہ اساتذہ بھی بہتر اہلیت کے حامل نہیں ہیں، جس کی وجہ سے ان کالجوں کو سی اور ڈی کے زمرات میں شامل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے یونیورسٹی نے ان کے نام تنبیہی خطوط روانہ کئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...