بنگلورو میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام، 40 غریب جوڑوں کا ہوا نکاح

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th December 2017, 12:09 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،12؍دسمبر (ایس او نیوز) گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی الحرم ایجوکیشنل اینڈ چاریٹبل ویلفئیرٹرسٹ کے تحت آج بنگلورو میں بیک وقت40غریب جوڑوں کا نکاح عمل میں آیا۔ سماج کے غریب طبقے کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی زندگی کو سنوارنے، ازدواجی زندگی سیانہیں وابستہ کرنے کی ایک اورکوشش شہر بنگلورو میں دیکھنے کو ملی۔ بنگلورو کے شیواجی نگر میں واقع مدینہ گراؤنڈ، بمبوبازار میں مفتی محمد اسلم رشادی کی صدارت میں 40غریب جوڑوں کا نکاح عمل میں آیا۔سماجی اور تعلیمی خدمات انجام دے رہی الحرم تنظیم نے اس اجتماجی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پردولہا دولہن کومناسب سونے کے زیورات کے ساتھ ساتھ نئی زندگی کے آغاز کیلئے درکارسازوسامان بھی فراہم کیاگیا۔ تقریب میں سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ پنگنور کے مولانا شرف الدین ہدوی، جمعہ مسجد شیواجی نگر کے امام و خطیب مولانا عبدالقادر واجد شاہ وغیرہ نے شرکت کی ہے۔الحرم تنظیم کے چیئرمین ایس حاجی نے کہا کہ موجودہ حالات میں اجتماعی شادیوں کا انتظام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ اس سے کئی غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے درپیش پریشانیاں دورکی جاسکتی ہیں۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں موجود مہمانوں نے دولہا دلہن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور الحرم تنظیم کے خدمات کی ستائش بھی کی ۔ واضح رہے کہ بنگلورو کی سماجی تنظیم الحرم نے کسی سے چندہ اکھٹا کئے بغیراپنے ہی ارکان کے مالی تعاون سے اب تک 60 جوڑوں کی شادیاں کی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔