حیدرآبادکے اذان انٹرنیشنل اسکول میں کمسن طالبہ کی عصمت ریزی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th September 2018, 11:44 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد15؍ستمبر (ایس او  نیوز) عصمت ریزی کے بڑھتے گھناؤنے واقعات کے خلاف سخت قوانین کے باوجود کمسن لڑکیاں درندہ صفت افراد سے محفوظ نہیں ہیں ۔

ایک تازہ واقعہ ٹولی چوکی میں واقع اذان انٹرنیشنل اسکول میں پیش آیا جہاں ایک درندہ صفت سپروائزر جیلانی نے چار سالہ کمسن طالبہ کی عصمت ریزی کی ۔ اس واقع کا پتہ اس وقت چلا جب لڑکی کے والد اپنی معصوم بچی کو لینے کیلئے اسکول پہونچے بچی نے باپ سے شکایت کی کہ اسے پیٹ میں درد ہو رہا ہے ۔ والد نے فوری دواخانہ لے جاکر معائنہ کرانے پر پتہ چلاکہ یہ معصوم عصمت ریزی کا شکار ہوئی ہے ۔ اسکول میں سائنسی نمائش چل رہی تھی اس وقت کلیننگ سپروائزر نے لڑکی کو چاکلیٹ دینے کے بہانہ اسکول کے عقبی حصہ میں لے گیا اور گھناؤنی حرکت کی ۔ اس گھناؤنی حرکت کا پتہ چلنے پر لڑکی کے والدین اذان انٹرنیشنل اسکول ، ٹولی چوکی کے انتظامیہ سے رجوع ہوئے اور عصمت ریزی واقع کے بارے میں دریافت کیا تو انتظامیہ نے لاعلمی کا اظہار کیا اور اس گھناؤنی حرکت کی پردہ پوشی کرتے ہوئے سپروائزر کو بچانے کی کوشش کی ۔ برہم والدین اور رشتہ داروں نے گولکنڈہ پولیس اسٹیشن پہونچکر اسکول انتظامیہ کے خلاف شکایت درج کروائی ۔ جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سپروائزر کو حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف عصمت ریزی پوسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

بعد ازاں برہم عوام نے اسکول پہونچکر انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس مظاہرہ میں خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ اسکول کے باہر احتجاجی مظاہرے ، نعرہ بازی اور سنگ باری کے واقعات پیش آئے اور دس اسکول بسوں کو نقصان پہونچا ۔ اِس واقعہ کے بعد علاقہ ٹولی چوکی میں کشیدگی پیدا ہوگئی اور برہم عوام کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے ہلکا سا لاٹھی چارج کیا۔ ذرائع کے بموجب 28 سالہ جیلانی ساکن ندیم کالونی ٹولی چوکی جو خانگی اسکول کا سوپروائزر ہے نے اُسی اسکول ساڑھے چار سالہ طالبہ کی عصمت ریزی کی۔ اِس واقعہ کا پتہ چلنے پر والدین نے اسکول پہونچ کر انتظامیہ کی لاپرواہی پر احتجاج کیا اور والدین کی حمایت میں مقامی عوام کثیر تعداد میں جمع ہوگئی۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں اطمینان بخش جواب نہ دینے پر اسکول کی 10 بسوں کو سنگباری کرتے ہوئے نقصان پہنچایا گیا اور اسکول فرنیچر کو بھی توڑ دیا گیا۔

اِس واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایڈیشنل کمشنر پولیس لاء اینڈ آرڈر مسٹر ڈی ایس چوہان اسکول پہونچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ اسکول سوپروائزر کے خلاف عصمت ریزی کے علاوہ پوسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ واقعہ آج دوپہر 12.30 بجے کے قریب پیش آیا اور پولیس اسکول کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کی بنیاد پر شواہد اکٹھا کررہی ہے۔ متاثرہ لڑکی کو نیلوفر دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہے ۔

حیدرآباد سٹی پولیس شی ٹیم شعبہ سے وابستہ بھروسہ سنٹر کا پولیس عملہ بھی وہاں پہونچکر لڑکی سے تفصیلات حاصل کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں سپروائزر جیلانی کی لڑکی کے ذریعہ نشاندہی کروالی ہے ۔ متاثرہ لڑکی کے والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور فوری طور پر اسکول کو مہر بند کردیا جائے ۔ کیونکہ اسکول کی لاپرواہی کے نتیجہ میں کمسن بچی ، درندے صفت سپروائزر کا نشانہ بنی ہے ۔ والدین نے یہ مطالبہ کیا کہ اس کیس کی تحقیقات کو اعلی سطح کی پولیس ٹیم کے ذریعہ کروانی چاہئے تاکہ کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت نہ ہوسکے ۔ والدین نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ کتھوعہ عصمت ریزی واقع کی طرح شہر میں یہ سانحہ پیش آیا لیکن کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندے ان کی مدد کیلئے نہیں پہونچے ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...