فپائن: فوج کے ساتھ جھڑپ میں چار باغی ہلاک
منیلا،28جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فلپائن میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں چار مشتبہ کمیونسٹ باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔ علاقائی پولیس کے ترجمان نے آج بتایا کہ یہ کارروائی مشرقی فلپائن میں اس وقت کی گئی، جب سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے مابین تصادم شروع ہوا۔ اس کارروائی میں کسی فوجی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فوجی دستے سارسوگون ریجن میں جمعے کے دن معمول کی گشت پر تھے کہ ایک گاؤں میں اچانک ان کا سامنا تیس باغیوں سے ہو گیا، جس کے بعد لڑائی شروع ہوئی۔