بھٹکل سرکاری ڈگری کالج میں بھگوا شال اوڑھ کر نہ آنے پر چار طلبہ نے کی ایک طالب العلم کی پیٹائی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st March 2017, 9:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل یکم مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے سرکاری ڈگری کالج میں بھگوا شال اوڑھ کر نہ آنے پر چار طلبا نے مل کر ایک طالب العلم کی جم کر پیٹائی کردی، جسے بعد میں سرکاری اسپتال لے  جایا گیا۔ واقعہ آج بدھ صبح کالج کیمپس میں پیش آیا۔ زخمی ہونے والے طالب العلم کی شناخت بی اے فورتھ سمیسٹر میں زیرتعلیم جینت نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بی اے تھرڈ ائیر کے رگھویندر، جیون، سندیپ اور بی اے فورتھ سمیسٹر کے ابھیشک نامی طلبا نے جب دیکھا کہ جینت نائک نے اُن کی حکم عدولی کی ہے اور ہدایت کے بائوجود بھگوا شال اوڑھ کر نہیں آیا ہے تو انہوں نے جینت نائک کی بری طرح پیٹائی  شروع کردی۔

خیال رہے کہ بھٹکل سرکاری ڈگری کالج میں چار مسلم گیسٹ لیکچرار کے برقعہ پہننے کو لے کر اس کی مخالفت کرتے ہوئے گذشتہ کئی دنوں سے کچھ طلبا بھگوا شال اوڑھ کر آرہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ مسلم لیکچرار کو برقعہ پہن کر آنے پر پابندی عائد کی جائے۔ مگر اس ضمن میں محکمہ پولس اور بھٹکل تعلقہ انتظامیہ نے واضح کردیا ہے کہ ڈگری کالج میں کوئی ڈریس کوڈ لاگو نہیں ہے، اگر کوئی برقعہ پہن کر آتے ہیں تو اُن کے لئے برقعہ پہننے کی اجازت ہے اسی طرح کوئی بھگوا شال اوڑھ کر کالج آتا ہے تو اُس کے لئے بھی کوئی پابندی نہیں ہے۔

البتہ  آج چار طلبا کی جانب سے ایک طالب العلم پر ہوئے حملہ کےواقعے کے بعد یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ کچھ طلبا زبردستی کالج کے طلبا کو بھگوا شال اوڑھ کر آنے پر مجبور کررہے ہیں۔ اور اُن کی بات نہ ماننے پر اُن کی پیٹائی بھی کرتے ہیں۔

بھٹکل ٹائون پولس تھانہ میں حملہ  کرنے والے چار طلبا کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ مسلم لیکچرار کے خلاف بھگوا شال اوڑھ کرتعلیم گاہ کو زعفرانی بنانے کا  یہ معاملہ مزید کیا رُخ اختیار کرتا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔