ترکی میں بم حملے میں چار فوجی ہلاک، چار دیگر زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th October 2017, 1:33 PM | عالمی خبریں |

انقرہ4اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنوب مشرقی ترکی میں مبینہ طور پر کرد عسکریت پسندوں کی طرف سے کیے گئے ایک بم حملے میں سرکاری ذرائع کے مطابق چار فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ ترک صوبے حکاری کے گورنر کے دفتر کے مطابق یہ حملہ دیسی ساخت کے ایک ایسے بم کی مدد سے کیا گیا، جو ایران کے ساتھ سرحد کے قریب ایک قصبے کے نواح میں ایک سڑک پر نصب کیا گیا تھا۔ یہ دھماکا اس وقت ہوا، جب ترک فوجیوں کی ایک گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ ترک اخبار ’حریت‘ کے مطابق اس حملے کے بعد ملکی فوج نے علاقے میں موجود کرد باغیوں کے خلاف جنگی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ایک بڑا زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...