شہرمیں منشیات کا کاروبار کرنے والے 4 افراد گرفتار
بنگلور:17/مئی (یواین آئی) سی سی بی پولیس نے منشیات کا کاروبار کرنے والے 4افراد بشمول نائیجیریا کے تین باشندوں اور ٹاملناڈو کے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 26لاکھ روپے مالیت کی ممنوعہ اشیاء کو ضبط کیا۔نارکوٹکس کے کاروبار میں آفریقی باشندوں کے ملوث ہونے پر کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔پولیس نے ان کے قبضہ سے 92گرام امفاٹا مائن ' 101گرام مارفن ' 19موبائلس ' وزن کرنے والی مشین ' ایک اسکوٹر ' ایک کار اور 2500روپے نقد رقم بھی ضبط کی۔ کے آر پورم پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔