کرم ایجنسی میں ریموٹ بم دھماکہ، چار فوجی ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 9:58 AM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،15؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)پاکستانی فوج کی جانب سے جاری ہوئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے شمال مغربی قبائلی علاقے میں ریموٹ کنٹرول سے کیے گئے ایک بم حملے میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یا آئی ایس پی آر کی جانب سے آج اتوار پندرہ اکتوبر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے،’’ دھماکے میں ایک افسر سمیت سکیورٹی فورسز کے چار اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔‘‘یہ دھماکہ پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں پیش آیا۔ کرم ایجنسی پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام نیم خود مختار قبائلی علاقے یعنی فاٹا میں شامل سات ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔ فاٹا کا یہ علاقہ افغان صوبے ننگر ہار کی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ریموٹ بم افغانستان کے ساتھ خارلاچی نامی بارڈر کراسنگ کے قریب نصب کیا تھا۔ یہ فوجی باز یاب کرائے گئے غیر ملکی خاندان کے استعمال کنندگان کی سرچ ٹیم کا ایک حصہ تھے۔خیال رہے کہ پاکستانی آرمی اور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی مشترکہ کاروائی میں ان پانچ غیر ملکی مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا تھا، جنہیں 2012ء میں افغانستان میں اغوا کیا گیا تھا۔بازیاب ہونے والی کیٹلان کولمن جن کا تعلق امریکی ریاست پینسلوینیا سے ہے، کو اْس کے کینیڈین شوہر جوشوا بوئل کے ساتھ پانچ برس قبل افغانستان میں اغوا کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی خفیہ ایجنسیاں ان افراد کا مسلسل سراغ لگانے میں مصروف رہیں۔ ان کی ایک اطلاع کے بعد 11 اکتوبر 2017 کو پاکستانی فوج نے پانچ برسوں سے مغوی بنائے گئے ان افراد کو کرم ایجنسی کے راستے افغانستان منتقل کرنے سے قبل بازیاب کرا لیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...