بم پھٹنے سے چار تھائی فوجیوں کی ہلاکت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd September 2017, 12:17 AM | عالمی خبریں |

بنکاک،22؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے پتانی میں سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے کم از کم چار فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔ تھائی لینڈ کی وزارت دفاع کے مطابق بم پھٹنے کا یہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رونما ہوا۔ فوجی ترجمان کے مطابق یہ بم سڑک کے قریب سے گزرنے والے ایک پائپ میں نصب تھا۔ بم پھٹنے سے فوجی ٹرک کا پچھلا حصہ پوری طرح تباہ ہو کر رہ گیا۔ پتانی دارالحکومت بنکاک سے ایک ہزار کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔ اس علاقے میں تھائی مسلمانوں نے علیحدگی پسندی کی مسلح تحریک سن 2004 سے شروع کر رکھی ہے۔ اس پرتشدد تحریک میں اب تک ساڑھے چھ ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...