عراق میں مغویہ 39ہندوستانی باشندوں کو بچانے میں حکومت ہند ناکام: این اے حارث

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th July 2017, 11:25 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍ جولائی(ایس او نیوز) عراق میں تین سال قبل داعش کے دہشت گردوں کی طرف سے 39 ہندوستانیوں کا اغوا کیا گیا، لیکن اب تک انہیں واپس لانے کیلئے مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔عراق کے موصل شہر میں ان کارکنوں کا اغوا کیا گیا، آج یہ شہر حکومت عراق کے قبضے میں واپس آچکا ہے، لیکن اب تک ان ہندوستانیوں کا پتہ لگانے میں حکومت ہند کی طرف سے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی گئی۔ یہ بات آج شانتی نگر کے رکن اسمبلی این اے حارث نے کہی۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں وزیر اعظم مودی نے مغربی ایشیاء کے مختلف ممالک کا بارہا دورہ بھی کیا، لیکن اس مرحلے میں ان یرغمالوں کی رہائی کیلئے کوئی پہل نہیں ہوپائی۔ عراق میں آئی ایس آئی ایس کے دہشت گردوں کی طرف سے اغوا کئے گئے ہندوستانیوں کو رہا کروانے میں انہوں نے حکومت ہند کو ناکام قرار دیا اور کہاکہ کانگریس پچھلے چھ ماہ سے مرکزی حکومت سے اس بات کا مطالبہ کررہی ہے، لیکن کوئی قدم اٹھایا نہیں گیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...