کرناٹک میں اقلیتوں کی بہبودی کیلئے 3850 کروڑ خرچ کئے گئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th January 2018, 10:43 AM | ریاستی خبریں |

کلبرگی،12؍جنوری(ایس او نیوز) وائی سعید احمدچیرمین کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی)نے دورہ کلبرگی کے موقع پر گرانڈ ہوٹل کلبرگی میں ایک صحافتی بیان میں کہا کہ9جنوری کو کانگریس اقلیتی سیل کلبرگی زون کاایک اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ حیدر آباد کرناٹک زون کے صدرنشین بابا نذر محمد خان ، فاتحہ خوانی ،رفیق حسین ابو اور سارے ضلع کلبرگی کے صدور و عہدہ داران کانگریس شریک تھے ۔سعید احمد نے کہا کہ گزشتہ4 سال7 مہینوں کے دوران کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدرامیاکی قیادت میں خاص طور پر اقلیتی طبقات کے جو بھی مسائل تھے ان کی یکسوئی میں اور انھیں حل کرنے میں سدرامیا جی نے تمام اقلیتی طبقات اوراقلیتی طبقات کے قائدین کا شانہ بہ شانہ ساتھ دیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتی طبقات کی فلاح و بہبود کی خاطر3850 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ۔اقلیتوں کی بھلائی کے لئے ان ساری باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام اقلیتی طبقات کیلئے اخلاقی طور پر ضروری ہے کہ وہ کانگریس کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے50لاکھ سے زیادہ اقلیتی طبقات کے افراد کو ریاستی حکومت کی فلاحی اسکیموں سے فائدہ پہنچا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ اوقافی جائیدادوں کے لئے 79کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔ اقلیتوں کے لئے ودیا شری تعلیمی اسکیم اور شادی بھاگیہ اسکیم کے245کروڑ روپئے جاری کئے گئے ۔ اقلیتی طلبا کے لئے150سے زیادہ ہاسٹلس تعمیر کئے گئے ۔ عیسائی اقلیتوں کی ترقی کے لئے 267کروڑ روپئے جاری کئے گئے ۔ اس موقع پر سعید احمدنے قوم کے نوجوانوں سے گزارش کی کہ وہ بی جے پی کے منصوبوں سے ہوشیار رہیں کیوں کہ بی جے پی فرقہ وارانہ فسادات بر پا کرنے اور فرقہ وارانہ ماحول بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ نوجوانوں کو ہوش کے ساتھ کام لیناچاہئے صرف جوش کے ساتھ نہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔