رواں سال میں 3800 فلسطینی صہیونی زندانوں میں ڈال دئے گئے

Source: S.O. News Service | Published on 22nd August 2017, 5:56 PM | عالمی خبریں |

رام اللہ،22اگست(ایس او نیوز/آئی ا ین ایس انڈیا)فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال (2017ء) کے دوران فلسطینی شہروں میں اسرائیلی فوج کے روز مرہ کی بنیاد پر جاری رہنے والے کریک ڈاؤن میں کم سے کم 3800 فلسطینیوں کو پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔ فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی شہریوں کی گرفتاریوں کے لیے اجتماعی کریک ڈاؤن جاری رکھا۔ پورے پورے فلسطینی خاندانوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔
محکمہ امور اسیران کے چیئرمین عیسیٰ قراقع نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ قابض فوج نے فلسطینیوں کو ہراساں کرنے کے لیے ان کے خلاف اجتماعی کریک ڈاؤن کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری کسی ایک فلسطینی قصبے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران نہتے فلسطینیوں کو زدو کوب کرتی، گھروں میں توڑپھوڑ کرتی اور لوٹ مار کے ساتھ فلسطینی شہریوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی اجتماعی گرفتاریاں عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ اسرائیلی فوج جس بے دردی کے ساتھ نہتے فلسطینیوں کو حراست میں لیتی اور انہیں انسانیت سوز مظالم کانشانہ بنا رہی ہے وہ بین الاقوامی اخلاقیات اور عالمی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔عیسیٰ قراقع کا کہنا ہے کہ اس وقت اسرائیلی زندانوں میں 6400فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 10کم عمر بچیوں سمیت 62خواتین، 300بچے اور 450انتظامی حراست کے قیدی شامل ہیں۔ اسیران میں فلسطینی پارلیمنٹ کے 12منتخب ارکان بھی شامل ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...