امرناتھ یاترا پر 27سال میں 36حملے ہوئے:حکومت
نئی دہلی25جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیرمیں امرناتھ یاترا کے دوران گزشتہ 27سالوں میں 36باردہشت گردانہ حملے ہوئے، ان میں کم ازکم53عقیدت مندوں کی موت ہوئی۔لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں وزیر داخلہ ہنس راج اہیر نے آج یہ معلومات دیں۔اہیرنے کہاکہ سال 1990سے اب تک امرناتھ تیرتھ یاتراپر 36دہشت گردانہ حملوں میں 53عقیدت مند کی موت ہوئی اور167زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ عقیدت مندوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کی مددسے ہرممکن اقدامات کیے ہیں۔گذشتہ دس جولائی کو امرناتھ کے عقیدت مندوں پر اننت ناگ ضلع میں ہوئے حملے میں آٹھ عقیدت مندوں کی موت ہو گئی تھی۔اس کے بعدایک بس پلٹ جانے سے سولہ عقیدت مندہلاک ہوئے۔