کمبوڈیا میں کوکھ کرائے پر دینے والی 33 حاملہ مائیں گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th June 2018, 1:19 PM | عالمی خبریں |

پنوم پن،25؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کمبوڈیا کی پولیس نے کوکھ کرائے پر دینے والی 33 حاملہ خواتین کو بازیاب کروا کر 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کمبوڈیا پولیس نے دارالحکومت نوم پنھ کی ایک عمارت سے 33 حاملہ خواتین کو بازیاب کرالیا ہے جو چینی افراد کے بچوں کے لیے اپنی کوکھ کرائے پر دیتی تھیں۔ ان میں سے اکثریت کا کہنا تھا کہ چینی گروہ ان سے یہ کام زبردستی کرواتا تھا۔ ملزمان ان خواتین کی کوکھ میں پہلے سے تیار شدہ نطفے داخل کرکے بچوں کی افزائش کے گھناو?نے کاروبار میں ملوث تھے۔پولیس نے حاملہ خواتین کی بازیابی کے علاوہ عمارت سے پانچ ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے جن میں ایک چینی منیجر بھی شامل ہے جب کہ چار کمبوڈیائی خواتین شامل ہیں جو خواتین کو کوکھ کرائے پر دینے کے لیے ذہن سازی کیا کرتی تھیں۔ پولیس نے کوکھ کرائے پر دینے والی خواتین کو تفتیش میں مدد کرنے کی یقین دہانی پر ضروری کارروائی کے بعد رہا کردیا ہے۔واضح رہے کہ کمبوڈیا کی حکومت نے 2016 میں کوکھ کرائے پر دینے کا عمل (سروگیسی)غیر قانونی قرار دے دیا تھا تاہم اس کے باوجود کمبوڈیا میں یہ کاروبار کافی وسعت حاصل کررہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...