32کروڑ آدھار نمبر س ووٹرشناختی کارڈوں سے لنک کئے گئے ہیں مناسب وقت پر کرناٹک اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا جائے گا: الیکشن کمشنر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th March 2018, 11:02 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍مارچ(ایس او نیوز)چیف الیکشن کمشنر او پی راوت نے آج کہا کہ اب تک32کروڑ سے بھی زیادہ آدھار نمبرس ووٹرشناختی کارڈس کے ساتھ لنک کئے گئے ہیں۔ اسوسی ایشن فارڈیموکریٹک ریفارمس (ADR)جو ایک غیر سرکاری ادارہ ہے کے زیر اہتمام یہاں بنگلور میں منعقدہ14ویں قومی کانفرنس کے مقام پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے بتایاکہ اب تک32کروڑ سے بھی زیادہ آدھار نمبرس ووٹر شناختی کارڈس کے ساتھ لنک کئے گئے ہیں۔ مزید54.5 کروڑ آدھار نمبرس سپریم کورٹ سے منظوری ملنے کے فوری بعد ووٹر شناختی کارڈوں سے لنک کردےئے جائیں گے۔ ان سے پوچھاگیا کہ بقیہ 54.5کروڑ آدھار نمبرس کو ووٹر شناختی کارڈوں کے ساتھ جوڑنے کتنا وقت لگے گا۔ اس کا جواب دیتے ہوئے راوت نے کہا کہ 32؍کروڑ ہم نے صرف تین مہینوں میں ختم کئے۔ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے میتھو تھامس مختلف سرکاری محکموں میں آدھار کو دی جارہی اہمیت کو چیلنج کرتے ہوئے ماہ نومبر میں سپریم کورٹ سے رجوع کیاہے۔ انتخابات کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (EVM)کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے تعلق سے پوچھاگیاتو راوت نے کہا کہ کمیشن نے اس سلسلہ میں کی گئی شکایات کو سنجیدہ لیاہے اور اس کو حل کیاہے ۔ چند اپوزیشن پارٹیوں نے ای وی ایم کی صداقت پر سوال اٹھایاہے۔ پچھلے اسمبلی ا نتخابات میں ان مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا بھی اپوزیشن پارٹیوں نے الزام لگایاہے۔ ووٹوں کی گنتی کے لئے ٹوٹالائزرمشینوں کا استعمال کرنے سے متعلق راوت نے کہا کہ جب تک اس قانون میں ترمیم نہیں لائی جاتی ہم کچھ نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ میں اس معاملہ پر سماعت ہوچکی ہے۔ 6؍مارچ کو اس معاملہ میں عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کاردعمل بھی طلب کیاتھا۔ ٹوٹالائزرایک ایسا آلہ ہے جو14پولنگ بوتھوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی ایک ساتھ گنتی کرسکتا ہے۔ کرناٹک کے انتخابات سے متعلق شکایات پر جواب دیتے ہوئے راوت نے کہا کہ انتخابات دھاندلیوں سے پاک آزاداور منصفانہ کروانے کے لئے الیکشن کمیشن کی سب سے اہم ترجیح ہے۔ ایک دوسرے سوال پر جواب دیتے ہوئے راوت نے کہا کہ عوام ووٹر فہرستوں میں غلطیوں اور خامیوں پر نظرثانی کے لئے یہ غلطیاں اور خامیاں کمیشن کے علم میں لاسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ووٹرفہرستوں کی تجدید کاری جاری ہے، اگر اس میں کوئی غلطی ہے تو لوگ اس کو الیکشن کمیشن کے علم میں لاسکتے ہیں۔ انہیں درست کیاجائے گایا اس پر نظرثانی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ20فروری کو الیکٹرول شائع ہوا ہے۔کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ 15اپریل کو اعلان کرنے کی خبروں کو ردکرتے ہوئے راوت نے کہا کہ ایک مناسب وقت پر اس کا اعلان کیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ایک مناسب وقت پر میڈیا کے سامنے کیاجائے گا اس کیلئے انتظار کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...