الال: کار کی ٹکر سے نوجوان خاتون ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th November 2017, 8:40 PM | ساحلی خبریں |

الال، 18؍نومبر(ایس او نیوز)الال کے کمپالا کراس کے قریب سڑک پار کرتے وقت ماروتی ویان کے ٹکرانے سے نوجوان خاتون ہلاک ہوگئی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی خاتون کا نام نیشا (31سال) بتایا جاتا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق نیشا منگلورو کی ایک ہارڈویئر دکان میں ملازمت کیا کرتی تھی۔ جب وہ الال کمپالا کراس پر بس پکڑنے کے لئے سڑک پار کررہی تھی تو کیرالہ کی طرف سے آنے والی ایک ماروتی اومنی اس سے ٹکرا گئی اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نیشا نے دم توڑ دیا۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اورکیس درج کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔