کرناٹک کے تین ہزار سے زائد عازمین حج مکہ پہنچ گئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th August 2018, 11:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍اگست(ایس او نیوز) شہر سے عازمین حج کے قافلوں کی روانگی جاری ہے، آج صبح عازمین حج کا نواں اوردسواں قافلہ سوئے حرم پرواز کرگیا ۔تقریباً چھ سو عازمین سعودی ایر لائنز کے طیارے کے ذریعے اپنے سفر مقدسہ پر روانہ ہوگئے۔

آج صبح کی فلائٹ سے روانہ ہونے والے عازمین میں بنگلور اربن کے 111، بنگلور رورل کے چھ ، چکمگلور کے دو ، چترادرگہ کے دو، ہاسن کے 24؍ ہاویری کے 36 ؍ کورگ کے 21؍ کولارکے چار، کوپل کے سات ، منڈیا کے 18میسور کے 67 اور ٹمکور کے دو ۔ جملہ 300عازمین روانہ ہوئے۔ کل صبح روانہ ہونے والی گیارھویں فلائٹ سے 302 عازمین روانہ ہوں گے، ان میں بنگلور رورل کے 21؍ بنگلور اربن کے 81 ، بلاری کے آٹھ وجیا پور کے چھ ، چامراج نگر کے چار ، چکبالاپور کے آٹھ ، چترادرگہ کے 14؍ دکشن کنڑا کے 27؍ داونگیرے کے 9؍ دھارواڑ کے تین ، ہاویری کے 14؍ گدگ کے چار ، گورک کے تین ، کولار کے آٹھ ، کوپل کے چار ، میسور کے22؍ رام نگرم کے گیارہ، شیموگہ کے دس ، ٹمکور کے 42؍ اور اڈپی کے تین عازمین روانہ ہوں گے۔

عازمین حج کو روانہ کرنے کے لئے حسب معمول حج کیمپ میں مختلف شعبوں کی خدمت جاری ہے۔ 15اگست کو آخری فلائٹ کی روانگی تک بھی ان انتظامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عازمین حج کو حج بھون سے خصوصی بسوں میں کیمپ گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ پر قائم خصوصی ٹرمینل تک پہنچایا جاتا ہے اور حج ٹرمینل پر عازمین حج امیگریشن اور دیگر تقاضوں کی تکمیل کے بعد بآسانی طیارے میں سوار ہوتے ہیں۔ ساڑھے تین گھنٹوں میں طیارہ تقریباً ڈھائی ہزار کلومیٹر کا سفر مکمل کرکے جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایر پورٹ پہنچتا ہے۔

ایر پورٹ پر حکومت سعودی عرب کی طرف سے کئے گئے انتظامات کو کرناٹک کے عازمین حج نے قابل رشک قرار دیا ہے۔ امیگریشن ، پاسپورٹ، اور معلم کے شعبوں میں جس تیزی سے عازمین حج کو منظوری مل رہی ہے اس انتظام کو پہلے کے مقابل کافی آسان بتایاجارہاہے۔ گزشتہ سالوں میں جدہ ایرپورٹ پر عازمین حج کو اپنی آمد سے عمارت پہنچنے تک چھ سے دس گھنٹوں کا وقفہ لگتا ، اس میں اب کافی کمی آگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...