تالابوں کی صفائی کے لئے تین ہزار کروڑ روپے مہیا کرانے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th November 2018, 7:22 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 13؍نومبر(ایس او نیوز) ریاست بھر میں تالابوں کی صفائی اور زیر زمین پانی کی سطح میں اضافے کے لئے وزیر برائے چھوٹی آبپاشی سی ایس پٹ راجو نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان کے محکمے کو تین ہزار کروڑ روپیوں کی رقم فراہم کی جائے ۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمۂ چھوٹی آبپاشی کو ریاستی بجٹ میں پہلے ہی دو ہزار کروڑ روپیوں مہیا کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس رقم کے استعمال سے زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کرنے اور تالابوں کی صفائی کے لئے منصوبہ سازی کے تحت کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی تالابوں سے کچرے کی نکاسی کا کام پورا ہورہاہے وہاں پی چیک ڈیم کے ذریعے پانی کے بہاؤ کو روک دیاگیا ہے، اس کے علاوہ زیر زیمن پانی کی سطح کو بہتر بنانے کے لئے بھی ضروری قدم اٹھائے گئے ہیں۔

مسٹر پٹ راجو نے بتایاکہ محکمے کے تحت آنے والے 3600 تالابوں کی ہمہ جہت ترقی پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ آنے والے دنوں میں اس کے لئے مخصوص پروگرام مرتب کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلی حکومت میں تالابوں کی صفائی کے متعلق قانون میں ترمیم لائی گئی اس سے تالابوں کی نگرانی کے لئے مخصوص اتھارٹی کے قیام کا موقع فراہم ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اس اتھارٹی کی چیرمین شپ خود وزیر اعلیٰ کے سپرد ہے۔ وظیفہ یاب سرکاری افسر اس اتھارٹی کے اراکین ہیں۔ وظیفہ یاب انجینئروں اور ماہرین آبپاشی کو اس کمیٹی میں شامل کیاگیا ہے، تاکہ ان کے مشوروں سے زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کرنے کے ساتھ موجودہ تالابوں کے تحفظ کے لئے مناسب منصوبہ بندی کی جائے اور اسی کے مطابق صفائی اور دیکھ بھال کے کاموں کو آگے بڑھایاجا سکے۔

وزیر موصوف نے بتایاکہ ریاست بھر میں تالابوں کی حفاظت کے لئے عنقریب ان کا سروے کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دینے کے ساتھ چند کوآپریٹیو اداروں کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر بنگلور کے تالابوں کی صفائی اور دیکھ بھال کے لئے کئی نجی کمپنیاں آگے آئی ہیں۔ پٹ راجو نے بتایاکہ تالابوں کی دیکھ ریکھ اور ان کی صفائی میں مبینہ لاپروائی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے بتایاکہ شہر اور ریاست بھر کے تالابوں کی حفاظت کے لئے رکن اسمبلی اے ٹی رام سوامی اور سابق اسمبلی اسپیکر کے بی کولیواڈ کی قیادت والی کمیٹیوں نے حکومت کو جو رپورٹ پیش کی ہیں اس کی بنیاد پر تالابوں کے تحفظ کے لئے قدام اٹھایا جائے گا۔ وزیر موصوف نے بتایاکہ اب تک لیک ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی دو میٹنگیں وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ہوچکی ہیں۔ آنے والے دنوں میں ان میٹنگوں میں تالابوں کو ترقی دینے کے لئے اور بھی منظم منصوبے مرتب کئے جائیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...