دہلی میں تین سال کی بچی سے گارڈ نے کی عصمت دری، ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th December 2018, 12:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کے دوارکا علاقہ میں تین سال کی ایک بچی کے ساتھ اتوار کے روز مبینہ طور پر اس کے پڑوسی نے عصمت دری کی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور بچی کوعلاج کے لئے دین دیال اسپتال لے کر گئی۔ مبینہ طور پر بچی کی عصمت دری رنجیت نام کے شخص نے کی جو کہ وہاں پر گارڈ کے طور پر کام کرتا ہے۔ خبر کے مطابق جس بلڈنگ میں بچی رہتی ہے اسی بلڈنگ میں گراونڈ فلور پر وہ بھی رہتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جب یہ حادثہ ہوا اس وقت بچی کے والدین گھر سے باہر کام کے لئے گئے تھے۔ ملزم شخص کی عمر تقریبا 40 سال ہے۔  حادثہ کے بارے میں پتہ لگنے پر لوگوں نے ملزم کی پٹائی کر دی۔ جس کے بعد اسے علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔ حاصل ہوئی اطلاعات کےمطابق علاج کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف پوسکو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...