بھگوا جھنڈا جلاکر فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کی سازش، چامراج نگر میں سنگھ پریوار کے 3؍کارکن گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th September 2017, 12:34 PM | ریاستی خبریں |

چامراج نگر،17/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) پچھلے 13/ستمبر کی نصف شب کو مندر پر لہرایا گیا بھگوا جھنڈا نکال کر آگ لگانے اور فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کے تین کارکنوں کو چامراج نگر ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرنے میں کامیابی سے حاصل کرلی ہے۔ چامراج نگر شہر میں واقع گالی پورہ لے آؤٹ کے ناٹکرا بیدی کے گنیش مندر پر لہرائے گئے بھگوا جھنڈے کو نکال کر بائک پر رکھ کر جلانے کے بعد ہندو مسلم فساد کرانے کی سازش کرنے والے تین شرپسندوں کی شناخت سنگھ پریوار کے کارکن گالی پورہ لے آؤٹ کے ساکن پرکاش، منجو اور بنگارا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ گرفتار ملزمین سے پولیس کی پوچھ تاچھ کے دوران ان تینوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ علاقے میں مسلمانوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، ان پر قابو پانے کیلئے اس طرح کی سازش رچائی گئی تھی۔ ملزمین کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ اس دوران پولیس کے خلاف ملزمین کے والدین اور دیگر نے احتجاج کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔