راجستھان کے الورمیں سڑک حادثہ؛ تین اساتذہ کی موت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th December 2018, 11:14 PM | ملکی خبریں |

جے پور13 دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے الور ضلع کے کشن گڑھ تھانہ علاقہ میں جمعرات کی صبح ایک بے قابو کار نے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ حادثے میں کار میں سوار تین اساتذہ کی موت ہو گئی وہیں ایک اور شدید زخمی ہو گیا۔تھانہ انچارج راجیش مینا نے بتایا کہ الور سے بھواڑا جا رہی ایک گاڑی بے قابو ہوکر الور۔ کشن گڑھ باس راستے پر بالاجی ڈھابے کے پاس آگے چل رہے ایک ٹرک میں جا گھسی۔ اس کار میں سوار موہت شرما (21)، سپریت ناگپال (24) اور روہت اگروال (25) کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ ہتیش سینی (24) شدید زخمی ہو گیا۔ اسے الور ریفری کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کار سوار چاروں نوجوان ایک نجی اسکول میں استاد تھے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہل خانہ کو سونپ دی گئی ہے ۔ فی الحال اس سلسلے میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...