پاکستان: مبینہ گستاخ رسول کو قتل کرنے کے الزام میں تین بہنیں گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 20th April 2017, 7:37 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،20اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صوبہ پنجاب ضلع پسرور میں 3 برقع پوش بہنوں نے 13 سال قبل مبینہ طور پر توہین رسالت کا ارتکاب کرنے والے ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔واقعے کے بعد پولیس تینوں بہنوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جن کی شناخت امینہ، افشین اور رضیہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔مقامی اخبار”ڈان نیوز“کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ 3 خواتین ایک مذہبی رہنما مظہر حسین سید کے گھر پر گئیں اور ان کے بیٹے سے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔جس وقت 45 سالہ فضل عباس ان خواتین کے سامنے آئے تو تینوں بہنوں نے اپنے ساتھ لائے گئے آتشی اسلحہ سے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
فضل عباس کی ہلاکت کے بعد خواتین نے نعرے لگائے کہ انھوں نے مبینہ طور پر توہین رسالت کا ارتکاب کرنے والے کو قتل کردیا ہے۔ملزمان خواتین نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ فضل عباس نے 2004 میں توہین رسالت کا ارتکاب کیا تھا، 'لیکن ہم اسے اس وقت قتل نہ کرسکیں کیونکہ ہم اس وقت بہت کم عمر تھیں۔پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فضل عباس کے خلاف 2004 میں پسرور سٹی تھانے میں پاکستان پینل کوڈ کی دفع 295 سی کے تحت توہین رسالت کے ارتکاب کی ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی تاہم وہ بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم حال ہی میں بیرون ملک سے وطن واپس آیا تھا اور اس نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی۔ بعد ازاں پولیس نے فضل عباس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پسرور سول ہسپتال منتقل کردیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...