گریٹر نوئیڈا میں دوعمارت منہدم ، 3 کی موت، این ڈی آر ایف کی ٹیم راحت و بچاؤ میں مصروف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th July 2018, 11:29 AM | ملکی خبریں |

گریٹر نوئیڈا،18؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) گریٹر نوئیڈا کے تھانہ بسرکھ علاقے کے شاہ بیری گاؤں میں منگل کی رات زیر تعمیر 6 منزلہ  اور 7 منزلہ عمارت  گر گئی ۔ اس حادثے میں اب تک تین لاشوں کو نکالا جا چکا ہے ۔ابھی بھی 6 سے 7 لوگوں کے ملبے میں پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے ۔ فی الحال این ڈی آر ایف کی ٹیم ریسکیو آپریشن میں لگی ہوئی ہے۔ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم  اسنفر ڈاگ کی مدد سے ملبے میں دبے لوگوں  کا پتہ لگا رہی ہے ۔حالانکہ ابھی ملبے میں کتنے لوگ دبے ہیں اس کی جانکاری کوئی بھی افسر نہیں دے رہا  لیکن آف ریکارڈ افسران کا  کہنا ہے کہ ابھی بھی چھ سے سات لاشیں ملبے میں دبی ہو سکتی ہیں۔

فائر بریگیڈ افسرارون کمار سنگھ نے بتایا کہ تھانہ بسرکھ علاقے کے شاہ بیری گاؤں میں منگل کی رات زیر تعمیر 6 منزلہ  اور 7 منزلہ عمارت  گر گئی ۔6 منزلہ عمارت میں تین سے چار کنبہ رہ رہے تھے جبکہ زیر تعمیر عمارت میں درجن بھر مزدور بھی رہ رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ مزدوروں کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ جے سی بی سے ملبہ ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

گریٹر نوئیڈا میں عمارت گرنے کے معاملے میں ڈی جی پی اوپی سنگھ نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بلڈر گوری شنکر سمیت تینوں لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چار کمپنیاں ریسکیو آپریشن میں لگی ہیں ۔ابھی بھی 3 کنبے کے لوگوں کا ملبے میں پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ ریسکیو آپریشن کا کام تیزی سے چل رہا ہے ۔جگہ کی کمی کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دقت آرہی ہے ۔ ابھی تک تین لاشوں کو نکال لیا گیا ہے ۔مہلوکین میں سبھی مرد ہیں ۔ڈی جی پی نے کہا کہ جو بھی قصوروار ہوگا اسے بخشا نہیں جائے گا۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ عمارت غیر قانونی طور سے بغیر کسی نقشہ پاس کرائے ہی بنوائی جا رہی تھی ۔اس درمیان موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیش شرما بھی پہنچے اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ قصورواروں کو کسی بھی صورت میں چھوڑا نہیں جائے گا۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی معاملےکو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو راحت و بچاؤ کی ہدایت دی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...