ہاسن کے آلور میں تیز رفتار کار کی درخت سے ٹکر؛ شادی ہونے سے پہلے ہی جوڑا چل بسا، ایک راہگیر بھی ہلاک؛ پانچ شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th January 2018, 12:48 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ہاسن 24/ جنوری (ایس او نیوز) ضلع ہاسن کے آلور تعلقہ  میں پیش آئے ایک خطرناک سڑک حادثہ میں شادی ہونے سے پہلے ہی ایک جوڑا چل بسا، جبکہ  حادثے میں  راہ سے گذرنے والی ایک خاتون بھی ہلاک ہوگئی۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار جس پر جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والا جوڑا موجود تھا، بے قابو ہوکر پہلے ایک درخت سے ٹکرا گئی ، جس کے بعد قریب سے گذرنے والی ایک خاتون پر جاگری، جس کی زد میں تینوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ کار پر سوار ڈرائیور سمیت پانچ لوگ شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ٹمکور ضلع کے ترویکیری کی  سُپریت (27) اور گُبّی  کے باگور دیہات کیرادھیکا (21) کی شادی 4فروری کو طئے تھی، مگر شادی سے پہلے یہ دونوں اپنے گھروالوں کے ساتھ وڈیو شوٹنگ کے لئے  ترویکری سے  فورچونر کار پر سوار ہاسن کے  شیٹّی ہلّی چرچ میں گھرکے دیگر افراد کے ساتھ وڈیو شوٹنگ اور فوٹو گرافی وغیرہ کرنے کے بعد مزید وڈیو گرافی کے لئے سکلیشپور  جارہےتھے۔

کار رادھیکا کا بھائی پربھو دیو چلارہا تھا، بتایا گیا ہے کہ کار کی رفتار اتنی زیادہ تھی کہ  آلور تعلقہ کے پالیا نیشنل ہائی وے 75 پر بے قابو ہوگئی اور تیز رفتاری کے ساتھ ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ بعد میں یہی کار قریب سے گذرنے والی ایک خاتون سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں  سُپریت اور رادھیکا سمیت راہ گیر خاتون  رتنماّ (55) موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

حادثے میں رادھیکا  کا بھائی پربھو دیو،   رادھیکا کی ماں ششی کلا، دو فوٹو گرافر اور ایک میک آپ کرنے والی لڑکی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں  ہاسن سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں ششی کلا کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی  مقامی پولس جائے وقوع پر پہنچی اور ضروری کاروائیوں کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولس نے معاملے کے تعلق سے کیس درج کرلیا ہے اور مزید جانچ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...