دہلی کے براڑی کے پاس سنت نگر میں گینگ وار، ایک خاتون سمیت تین ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2018, 10:41 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی19جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)دہلی کے براڑی کے سنت نگر میں گینگ وار کے درمیان جم کر گولی باری ہوئی ہے جس میں ایک خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے اور 2۔3 افراد زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں و کے درمیان کئی راؤنڈ فائرنگ ہوئی۔ واقعہ کی خبر ملتے ہی موقع پر پولیس پہنچ گئی اور معاملے کی جانچ شروع کر دی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں گینگ کے لوگ اسکارپیو اور فارچیونر میں تھے۔ بعد میں فارچیونر کار سوار فرار ہو گئے اور موقع سے ایک اسکارپیوبرآمد ہوئی ہے۔ اس فائرنگ میں پانچ افراد کو گولی لگی ہے جس میں دو معصوم 2 راہگیر بھی ہیں۔مرنے والوں میں ایک خاتون، ایک موٹر سائیکل سوار مرد ہے۔ جبکہ تین لوگ جنہیں ٹارگٹ کیا گیا انہیں بھی گولی لگی ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق جس جگہ فائرنگ ہوئی ہے وہاں ایک جم (GYM) ہے ۔اسکارپیو سوار لڑکے ہرروز جم آتے ہیں۔ جیسے ہی وہ آج جم سے نکل رہے تھے تبھی فارچیونر سوار لوگوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق گوگی نام کا بدمعاش علی پور کا رہنے والا ہے اس کے اوپر کئی مقدمات بھی درج ہیں اس وقت یہ فرار چل رہا ہے۔ دوسراگینگ گینگسٹر ٹلو تا ج پوریا کا ہے جو دہلی کے تاج پور گاؤں کا ہے، یہ فی الحال جیل میں ہے۔ اس پر بھی قتل ، بھتہ خوری اور رنگداری کے درجنوں معاملات درج ہیں۔ گوگی اور ٹلو گینگ کے درمیان کئی بار گینگ وار ہو چکی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...