این سی ای آر ٹی کی طرف سے منعقدہ تین روزہ نیشنل یوگا اولمپیاڈ 2018 کی شروعات 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th June 2018, 11:53 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی18جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آج نئی دہلی میں تعلیمی تحقیق و تربیت کی قومی کونسل این سی ای آر ٹی کی طرف سے منعقدہ ایک تین روزہ قومی یوگا اولمپیاڈ کا افتتاح کیا گیا۔افتتاح کی رسم یونیسکوکے ڈائریکٹر اور ہندوستان ،بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ اور سری لنکا کے نئی دہلی میں واقع کلسٹر دفتر کے یونیسکو کے نمائندے اریک فالٹ نے انجام دی۔این سی ای آر ٹی کی طرف سے قومی یوگا اولمپیاڈ منعقدکیے جانے کا یہ مسلسل تیسرا سال ہے۔ اس میں 26ریاستوں اور 4آر آئی ایز کے تقریباً 500 طلباء شرکت کررہے ہیں،جب کہ پچھلے سال25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے طلباء نے شرکت کی تھی۔این سی ای آرٹی کے ڈائریکٹرپروفیسررشی کیش سیناپتی نے اپنی استقبالیہ تقریر میں اس طرف توجہ دلائی کہ اولمپاڈ ، ایک سائنسی اور مجموعی طرز زندگی کے بارے میں آگاہی پیدا کرتا ہے اور اس کا مقصد تمام انسانوں میں ایک مثبت رجحان پیدا کرنا اور سماج میں پرامن زندگی گزارنے کے طریقے کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے حوالے سے کہا’’یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ہر شخص کے اندر یوگا کا صحیح جذبہ پیدا کریں‘‘ اس پس منظر میں اولمپیاڈ کا انعقاد کیا گیا ہے، تاکہ بچوں کے اند راتحاد اور مفاہمت کا جذبہ پیدا کیا جائے۔ یہ بچے ملک کے مختلف حصوں سے ، جن میں دیہی اور شہری دونوں علاقے شامل ہیں اولمپیاڈ میں شرکت کے لئے یہاں آئے ہیں۔این سی ای آر ٹی کی پروفیسر سروج یادو نے یوگا کے سفر کی کہانی بیان کرتے ہوئے جسمانی، ذہنی اور روحانی صحت کے فروغ میں یوگا کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے یوگا کے مقاصد، اس کے مقررہ گروپ اور یوگا مشقوں کے بارے میں وضاحت کی۔ انہوں نے اس با ت پر زور دیا کہ یوگا اولمپیاڈ بچوں کے اندر یوگا کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے ، ٹیم کا جذبہ اور اعتماد پیدا کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ہریانہ کے شہر ریواڑی میں واقع گورنمنٹ گرلز اسکول کے نوجوان طلباء اور کیرالہ کے گرلز اسکول کے طلباء کی مسحور کن یوگا کارکردگی کا مظاہرہ دیکھنے کے بعد مہمان خصوصی جناب ایرک فالٹ نے این سی ای آر ٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتنے اچھے پروگرام کو دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔اس موقع پر دوکتابوں جوائے آف تھیٹر اور سنگیت کا اجراء عمل میں آیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔