انجمن کالج سمیت بھٹکل کے تین طلبا کھلاڑیوں کو یونیورسٹی بلیو کا اعزاز

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th October 2018, 8:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: 29؍اکتوبر (ایس او نیوز) شہر بھٹکل کے انجمن کالج  اور سدھیندرا کالج کے 3طلباکھلاڑیوں نے  اپنے بہترین پرفارمنس کی بنیاد پر کرناٹکا یونیورسٹی بلیو کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے یونیورسٹی ٹیم کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ 

انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے متعلم  ملک دامد ا ابن عبدالسلام دامدا  اور گروسدھیندرابی سی اے  کالج کے نکھیل شانبھاگ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی شٹل بیڈمنٹن ٹیم کے لئے منتخب ہوئے ہیں ۔ جب کہ انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلکیشن کے طالب علم محمد سلمان یونیورسٹی کی سوئمنگ ٹیم کے لئے منتخب ہو ئے ہیں۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی کی ٹیم یونیورسٹی کے الگ الگ زون سے بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب پر مشتمل ہوتی ہے۔ بھٹکل شہر کے ان تینوں طلبا کو یونیورسٹی بلیو بننے پر متعلقہ تعلیمی اداروں کے عہدیداران ، منتظمین ، پرنسپال ،اساتذہ اور دیگر احباب نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔