دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی تین رنز سے فتح،شاداب خان پھرچمکے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st April 2017, 12:56 PM | اسپورٹس |

پورٹ آف اسپین،31مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی 20 کرکٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو، صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوور میں 133 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا سکی۔ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے آخری اوور میں 14 رنز درکار تھے لیکن حسن علی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلی دو گیندوں پر دو چوکے لگنے کے باوجود اپنی ٹیم کی فتح سے ہمکنار کیا۔شاداب خان نے اپنے چار اوورز میں 14 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ کے حق دار قرار پائے۔پورٹ آف سپین میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 133 رنز کے ہدف کے تعاوقب میں اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ دس کے مجموعی سکور پر گری جب لیوئس تین رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی والٹن تھے جنھیں 21 کے انفرادی سکور پر شاداب خان نے بولڈ کیا۔تیسری وکٹ 65 کے مجموعی سکور پر گری جب سمنز کو حسن علی نے ایل بی ڈبلیو کر دیا وہ صرف ایک رن بنا سکے۔پولارڈ تین رن بنا کر شاداب خان کا دوسرا شکار بنے اور اگلی ہی گیند پر پوویل کو پہلی ہی گیند پر بولڈ کر دیا۔

سیموئلز نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 35 گیندوں پر 44 رنز بنائے اور شاداب خان کی چوتھی وکٹ بنے۔جبکہ کارلوس بریتھ ویٹ نے 17 رنز بنائے اور انھیں وہاب ریاض نے بولڈ کیا۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 132 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی اننگز کا آغاز ایک بار پھر مایوس کن رہا اور کامران اکمل بغیر کوئی رن بنائے بدری کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جبکہ احمد شہزاد 14 بنا کر نرائن کا شکار بنے۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک 28، بابر اعظم 27 اور وہاب ریاض? 24 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے جبکہ دیگر بیٹسمینوں میں کوئی بھی قابل ذکر سکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ویسٹ انڈینز بولر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی بلے بازوں کو زیادہ دیر کریز پر رکنے نہ دیا۔نرائن اور بریتھ ویٹ نے تین، تین اور بدری نے دو جبکہ ولیمز نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ برج ٹاؤن میں کھیلے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...