دوسرے مرحلہ کی میٹرو ریل سرویس 216بوگیوں کی خریداری کیلئے ٹینڈر کا رروائی کا آغاز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th February 2019, 11:08 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍فروری(ایس او نیوز) دوسرے مرحلہ کے ’’نما میٹرو منصوبہ‘‘ کے لئے درکار 216بوگیوں کی خریداری کیلئے بی ایم آر سی ایل کی جانب سے ٹینڈر طلب کیا گیا ہے۔چار برسوں میں دوسرے مرحلہ کے میٹرو کا تعمیری کام مکمل کئے جانے کا نشانہ طے کیا گیا ہے ۔ 72کلو میٹر طویل دوسرے مرحلہ کے میٹرو منصوبہ کے تحت ریل سرویس کیلئے 216 بوگیوں کی ضرورت ہے ۔ یعنی 6بوگیوں پر مشتمل 36میٹرو ریلوں کیلئے جملہ216 بوگیوں کی خریداری ہوگی ۔ پہلے مرحلہ میں 3بوگیوں کی ریلیوں کو 6بوگیوں میں تبدیل کرنے کے مقصد سے بی ای ایم ایل کی جانب سے 150بوگیوں میں تبدیل کرنے کے مقصد سے بی ای ایم ایل کی جانب سے 150بوگیوں کی خریداری کے لئے معاہدہ کیا گیا ہے۔ ہر بوگی کو تقریباً 10کروڑ روپئے کے اخراجات کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔ دوسرے مرحلہ میں فی بوگی 10کروڑ روپئے کے خرچ کی بنیاد پر بوگیوں کی خریداری کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ میسور روڈ کے نائنڈنہلی ، کنگیری ،اورکنکاپور روڈ کے یلچنہلی، انجنا پور ٹاؤن شپ روٹس ٹرافک کیلئے کھول دےئے جائیں گے ۔ کنگیری کے تعمیری کام 80فی صد مکمل ہوگئے ہیں ۔ کنکاپور کے تعمیری کام 75فیصد مکمل ہوئے ہیں ۔2020-21ء تک اس روٹ میں میٹرو ریل سرویس شروع ہوجائے گی۔اس پس منظر میں بوگیوں کی خریدی کیلئے ٹینڈر طلب کیا گیا ہے۔ کفایتی کم قیمت اور عمدہ ٹیکنالوجی سے لیس بوگیاں بنانے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے بعد مرحلہ وار طریقہ سے بوگیوں کو حاصل کیا جائے گا۔ 3سال 11مہینوں کے اندر تمام بوگیوں کو پہنچانے کی یقین دہانی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے ۔بوگیوں کی خریداری سے متعلق ماہ مئی میں ٹینڈر کارروائی ختم ہونے والی ہے ۔ بعد ازاں عرضیوں کی جانچ کرتے ہوئے کم قیمت پر بوگیاں فراہم کرنے والی کمپنی کو منتخب کیا جائے گا ۔ دوسرے مرحلہ میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے سبب مزید بوگیوں کی خریداری کی کارروائی شروع کی جائے گی ۔ دوسرے مرحلہ کے ریل روٹس سرویس کے لئے تیار ہوجانے کے بعد بوگیوں کی فراہمی میں تاخیر ہوجائے تو پہلے مرحلہ کی ریلوں کو استعمال کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں نائنڈنہلی ۔ کنگیری روٹ ، میسور روڈ ،اسٹیشن کا توسیعی حصہ ہوگا ۔ بیپنہلی ڈپو سے نکلنے والی میسور روڈ تک سرویس فراہم کریں گی ۔نئے روٹ کی رونمائی کے بعد ریل روٹ کو بھی طویل کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...