دیسی اور ناٹی ڈاکٹرس فرضی نہیں :رمیش کمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2017, 11:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍جون(ایس اونیوز) ریاست کے دیہی علاقوں میں کام کرنے والے دیسی ڈاکٹرس فرضی نہیں ہیں۔ یہ بات آج ریاستی وزیر صحت رمیش کمار نے کونسل کو بتائی۔ انہوں نے کہاکہ برسوں سے ناٹی ڈاکٹروں کی طرف سے لوگوں کو جو دوائیں دی جارہی ہیں اس کا خاطر خواہ فائدہ ہورہاہے، ایسے ڈاکٹروں کے مفادات کی حفاظت اور فرضی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کیلئے حکومت ایک ماہ کے اندر اپنا موقو ف واضح کرے گی۔بی جے پی کے ایس پی سنکنور کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اصلی اور نقلی ڈاکٹروں کی پہچان کیلئے ریاستی حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی حکومت کو اپنی رپورٹ اگلے ماہ پیش کرے گی۔انہوں نے کہاکہ دیسی اور آر ایم پی ڈاکٹروں کے مفادات کی حفاظت پر حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ وزیر موصوف نے بتایاکہ ریاست میں جملہ 2869 فرضی ڈاکٹروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ان میں سے 634 شیموگہ سے ہیں۔273کولار سے 276 بید ر سے 195 بیجاپور سے، اور 160بلگاوی سے ہیں۔ بنگلور اربن ضلع میں 8 فرضی ڈاکٹرس ہیں۔ بنگلور رورل ، رام نگرم ، چکمگلور اور منڈیا اضلاع میں ایک بھی فرضی ڈاکٹر موجود نہیں۔ انہوں نے کہاکہ فرضی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کیلئے سخت ضوابط وضع کئے گئے ہیں ۔ پہلی غلطی پر ان کے خلاف 25ہزار روپے جرمانہ اور دوسری غلطی کیلئے ڈھائی لاکھ روپے کا جرمانہ اور ایک سال کی قید مقرر کی گئی ہے۔ اس کے بعد بھی اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو جرمانہ پانچ لاکھ روپے اور قید تین سال کی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...