کنّور میں 28سالہ خاتون نے اپنی بچی اور ماں باپ کوکھلایا زہر؛ تینوں کی موت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2018, 10:23 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

کنّور 26؍اپریل (ایس او نیوز)اپنی مرضی کے مطابق عیاشی کے لئے’ آزاد زندگی‘کی خواہش میں ایک 28سالہ خاتون کی طرف سے اپنی 9سالہ بیٹی اور عمر رسیدہ ماں باپ کوچوہے مارنے والا زہر کھلاکر مارڈالنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

دراصل پڑوسی ریاست کیرالہ کے پینارائی علاقے سے قریب دو عمر رسیدہ افراد اور ایک 9سالہ لڑکی کی پراسرار موت کا واقعہ چار مہینے قبل پیش آیا تھاجس کے بعد فوت ہونے والے بزرگ جوڑے کی بیٹی سومیا نے پولیس میں شکایت درج کی تھی کہ ان کے کنویں کا پانی زہر آلود ہوگیا ہے جس سے اس کی طبیعت بھی خراب ہوگئی اور ایسی زہر خورانی کی علامات اس کے اندر بھی پید اہونے لگی ہیں جیسی کہ فوت شدہ والدین اور اس کی بچی کے معاملے میں ظاہر ہوئی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے آپ کو شک کے دائرے سے باہر رکھنے کے لئے کنویں کا پانی زہر آلود ہونے کی کہانی سومیا نے گھڑی تھی۔

چار مہینے کی تحقیقات کے بعدپولیس نے سومیا کو اپنی بیٹی اور والدین کو زہر دے کر ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ سومیا کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے الگ ہوکر ماں باپ کے ساتھ رہنے لگی تھی۔چونکہ اس کے ناجائز جنسی تعلقات کا علم اس کی 9سالہ بیٹی ایشوریا کو ہوگیا تھا اس لئے پہلے اس نے چوہے مار دوائی کھانے میں ملاکر اس کو دی جس سے بچی کی موت واقع ہوگئی۔اسی طرح اس نے یکے بعد دیگرے اپنے والدکنہی کنن (76سال) اور والدہ کملا (65سال)کو بھی چوہے مار دوا کھلاکر مار ڈالا تاکہ وہ اپنی مرضی سے ’آزاد زندگی ‘ جی سکے۔کہا جاتا ہے کہ سال2012میں بھی اس کے ڈیڑھ سالہ بیٹے کی موت ہوگئی تھی، لیکن پولیس کہہ رہی ہے کہ وہ بظاہر ایک فطری موت لگتی ہے۔

تحقیقاتی پولیس ٹیم کا کہنا ہے کہ اپنی بیٹی اور والدین کو زہر دے کرمارڈالنے کا جرم سومیا نے قبول کرلیا ہے۔ اورکہا ہے کہ اس نے ایک ہی مرتبہ زہر کھلاکر قتل کیاتھا، مگر پولیس اس امکان کو بھی مسترد نہیں کررہی ہے کہ شاید اس نے زہر کی تھوڑی تھوڑی مقدار ایک سے زائد مرتبہ دے کر اس جرم کو انجام دیا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...