بے قابو گاڑی مجمع میں گھس گئی 28 افراد زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th February 2017, 11:29 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 26؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پولیس سربراہ مائیکل ہیریسن کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص سے نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیو آرلینز میں لوگوں کے مجمع پر بے قابو ٹرک کے چڑھ دوڑنے کی وجہ سے 28 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ شہر کے مڈسٹی علاقے میں ایک روایتی پریڈ دیکھنے کے لئے جمع تھے۔پولیس سربراہ مائیکل ہیریسن کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص سے نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ہیریسن سے دوبار اس بارے میں پوچھا گیا کہ کیا یہ مشتبہ طور دہشت گردی کو واقعہ ہو سکتا ہے؟ اگرچہ انہوں نے اس کا جواب 'نفی' میں نہیں دیا تاہم انہوں نے یہ ضرور کہا کہ یہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنا کا معاملہ دکھائی دیتا ہے۔اس واقعہ کے بعد 21 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ دیگر سات زخمی افراد نے اسپتال میں داخل ہونے سے انکار کر دیا۔ زخمی ہونے والوں میں بڑوں کے ساتھ بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں تین اور چار سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں نیو آرلینز کے ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ ہیریسن کا کہنا ہے کہ یہ افسر اپنے فرائض کے انجام دہی کے لیے وہاں موجود تھے اور ان کو آنے والے زخموں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان کا "حوصلہ بلند" ہے۔پولیس اور شہر کے عہدیدار اس حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ اس حادثے کے ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹرک کے ڈرائیور کو اس چیز کا کوئی احساس نہیں ہے کہ اس نے کیا کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...