کاروار میں دو الگ الگ مقامات پر گوا کی جملہ 433 لیٹر شراب ضبط؛ ملزمین فرار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st July 2018, 7:52 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 21/جولائی (ایس او نیوز)  یہاں تعلقہ کے ماجالی مچھلی مارکٹ  کے قریب ایکسائز محکمہ کے چھاپے میں  273 لیٹر شراب اور  شرواڈا ریلوے اسٹیشن پر  ریلوے پولس فورس کے ساتھ  160 لیٹر شراب یعنی جملہ 433 لیٹر شراب ضبط کی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز کے ذرائع نے بتایا کہ  مصدقہ اطلاع پر محکمہ ایکسائز کے آفسران نے  ماجالی مچھلی مارکٹ کے قریب واقع جنگلاتی علاقہ چھاپہ مارا اور ذخیرہ کرکے رکھی گئی شراب کوضبط کیا، جس کی مالیت قریب 68 ہزار روپیہ لگائی گئی ہے، اسی طرح  ریلوے اسٹیشن پر بھی چھپا کر رکھی گئی شراب کو ضبط کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جملہ 1.28 لاکھ مالیت کی شراب ضبط کی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں معاملات میں ملزمین  کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔  یہ شراب گوا سے غیر قانونی  طور پر کاروار لائی گئی تھی۔

محکمہ ایکسائز نے اس تعلق سے دو الگ الگ معاملات درج کئے ہیں اور مزید چھان بین جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔