یمن : حوثیوں کی بغاوت کے بعد سے 27 صحافی بھی ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th June 2018, 12:04 PM | عالمی خبریں |

صنعاء 11جون( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یمن میں صحافیوں کی انجمن نے انکشاف کیا ہے کہ 2014 کے اواخر میں حوثی ملیشیا کی جانب سے آئینی حکومت کا تختہ اْلٹے جانے کے بعد سے اب تک 27 صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے ۔ہفتے کے روز یمنی صحافت کے دن کے موقع پر (جو ہر سال 9 جون کو منایا جاتا ہے) جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں صحافت کو انتہائی ناسازگار اور دشوار حالات کا سامنا ہے اور اسے ایک منظّم جنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں ذرائع ابلاغ اور صحافیوں کے خلاف اْس معاندانہ صورت حال پر بھی روشنی ڈالی گئی جو گزشتہ 25 برسوں سے زیادہ عرصے کے دوران یمنی صحافت کو کبھی درپیش نہیں رہی۔انجمن نے حوثی ملیشیا کے ہاتھوں اغوا شدہ 12 صحافیوں اور القاعدہ کے پاس مغوی ایک صحافی کی رہائی کا مطالبہ دْہرایا۔ انجمن کے مطابق ان افراد کو بدترین وحشیانہ تشدد کا سامنا رہا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل حوثی ملیشیا کی جیل میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے کے بعد صحافی انور الرکن دم توڑ گیا تھا۔ صحافیوں کی انجمن نے انور کے قتل کا ذمّے دار حوثی ملیشیا کو ٹھہرایا ہے۔مذکورہ انجمن نے صحافیوں کے بین الاقوامی اور عرب اتحاد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمنی صحافیوں کے ساتھ یک جہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے خلاف جاری جرائم کی مذمت کریں۔ادھر صنعاء کے مشرق میں واقع مارب شہر میں ہفتے کے روز درجنوں صحافیوں نے ملک میں صحافت کو درپیش دگرگوں حالات کی مذمت میں احتجاج کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حوثیوں کی جیلوں میں گزشتہ تین برس سے زیادہ عرصے سے قید صحافی ساتھیوں کو رہا کیا جائے۔واضح رہے کہ درجنوں صحافی گزشتہ تین برس سے زیادہ عرصے سے حوثی ملیشیا کی جیلوں میں پڑے سڑ رہے ہیں اور انہیں مختلف نوعیت کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

عراق سرحد کے نزدیک 10جنگجو ہلاک :ایرانی پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب کے ذریعہ عراق سے ملحق شمال مغربی سرحدی علاقے میں ایک آپریشن کے دوران سنیچر کو 10انتہا پسند مارے گئے۔ یہ اطلاع سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے دی۔ پاسداران انقلاب نے اپنے ایک بیان میں ارنا کو بتایا کہ یہ مسلح انتہاپسند اشنویا سرحدی علاقے سے ملک میں داخل ہونے ...

عمران خان 18اگست کو وزیراعظم عہدے کا لیں گے حلف

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے جمعہ کواعلان کیا ہے کہ پارٹی کے سربراہ عمران 18 اگست کو ملک کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیں گے۔پی ٹی آئی کے ایڈیشنل انفارمیشن سکریٹری فیصل جاوید نے کہا کہ خان کی حلف برداری کی تقریب کیلئے کپل دیو ، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو جیسے ہندستانی ...