کیرالہ : ایک دن میں 27 اموات ، کوچی ائیر پورٹ بند کردیا گیا ، وزیر اعظم کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th August 2018, 12:01 AM | ملکی خبریں |

کوچی،15؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) کیرالہ میں سیلاب اور لینڈ سلائڈ سے مرنے والوں کی تعداد 47 تک پہنچ گئی ہے۔ خبروں کے مطابق صرف بدھ کو شدید بارش ، لینڈ سلائڈ اور سیلاب سے وابستہ واقعات میں 27 افراد کی جانیں تلف ہوگئیں جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔ادھر مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کوچی ائیر پورٹ پر فلائٹ کی آمدورفت ہفتہ تک کیلئے بند کردی گئی ہے ۔ اس سے پہلے ایئر پورٹ اتھاریٹی نے بدھ کو دوپہر دو بجے تک کیلئے ائیرپورٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کوچی ائیرپورٹ بند ہونے کے بعد کالی کٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے اضافی بوجھ برداشت کرنے کی پہل کی ہے ۔ بدھ کو دوپہر میں جاری ایک بیان کے مطابق ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ کالی کٹ ائیر پورٹ طیاروں کا اضافی بوجھ اٹھانے کیلئے تیار ہے ۔ رپورٹس کے مطابق کوچی کی فلائٹ رد ہونے کی وجہ سے خلیجی ممالک میں رہنےو الے کیرالہ کے کئی شہری وہاں ائیر پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں ۔

ادھر وزیر اعظم مودی نے کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجین سے فون پر بات چیت کی ہےاور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ درایں اثنا پی وجین نے تمل ناڈو کے وزیر اعلی کو ایک ای میل بھیجا ہے ،جس میں ملا پیریئر کی آبی سطح کو کم کرکے 139 فٹ کرنے کیلئے کہا ہے ، کیونکہ رج واریئر میں پانی کا بہاو کیرالہ کے صلاحیت سے زیادہ ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...