لیبیا : صبراتہ کی لڑائی میں 26 افراد ہلاک اور 170 زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th September 2017, 11:11 PM | عالمی خبریں |

طرابلس30ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لیبیا میں قومی وفاق کی حکومت کی وزارت صحت نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ ملک کے مغربی شہر صبراتہ میں متحارب گروپوں کے درمیان دو ہفتوں سے جاری لڑائی کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 170 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے فیس بک پر جاری یہ بیان صبراتہ میں پرتشدد واقعات کے آغاز کے بعد سے پہلے سرکاری اعداد و شمار ہیں۔ دارالحکومت طرابلس سے 70 کلومیٹر مغرب میں واقع صبراتہ شہر بحیرہ روم کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کے سفر کا نقطہ آغاز بن چکا ہے۔مذکورہ جھڑپوں کا آغاز 17 ستمبر کو احمد الباشی ملیشیا کے ایک رکن کی ہلاکت کے بعد ہوا۔ مقتول شخص انسانی اسمگلنگ کی کارروائیوں میں مقامی طور پر سرگرم تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...