کرناٹک میں ریسرچ کرنے والے اقلیتی طلبہ کوملے گی ہرماہ 25 ہزار روپئے کی مالی مدد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th July 2017, 11:34 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍جولائی(ایس او نیوز)کرناٹک میں پی ایچ ڈی اورایم فل کرنے والے اقلیتی طلبہ کیے لئے خوش خبری ہے۔ یونیورسٹیوں میں ریسرچ کرنے والےاقلیتی طلبہ کوپہلی مرتبہ ریاستی حکومت ہرماہ 25 ہزار روپئے کی مالی مدد دے رہی ہے۔ اس خصوصی فیلوشپ کے لیے بنگلورو میں اقلیتی ڈائریکٹوریٹ نے پہلےمرحلہ میں 300 طلبہ و طالبات کا انتخاب کیا ہے ۔ محکمہ کے ڈائریکٹراکرم پاشا نے کہا کہ یوجی سی کی طرز پرفیلوشپ شروع کی گئی ہے ۔ تاکہ ریسرچ کے میدان میں زیادہ سے زیادہ اقلیتی طلبہ آگے آئیں۔

کرناٹک کی مختلف یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی اورایم فل کے لئے رجسٹرڈ طلبہ نے فیلوشپ کے لئے منعقدہ انٹرویو میں حصہ لیا۔ اقلیتی محکمہ کی یہ فیلوشپ پی ایچ ڈی کے لئےتین سال جبکہ ایم فل کے لئے ایک سال پرمشتمل ہے۔ طلبہ نے کہا کہ موجودہ دورمیں ریسرچ کے لئے کئی طرح کےاخراجات ادا کرنے ہوتے ہیں۔ اقلیتی محکمہ کے اس اقدام سےریسرچ اسکالروں کوکافی مدد ملےگی۔

اقلیتی محکمہ کے ڈائریکٹراکرم پاشا کا کہنا ہے کہ اب تک صرف ایس سی، ایس ٹی طلبہ کو ریاستی حکومت مالی مدد فراہم کرتی تھی، لیکن پہلی مرتبہ اقلیتی طلبہ کے لئےفیلوشپ شروع کی گئی ہے۔ پی ایچ ڈی اور ایم فل میں رجسٹریشن کے فوری بعد اقلیتی طلبہ اس فیلوشپ کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...