حاضری کم ہونے کی وجہ سے 2500طلبہ نہیں دے پائیں گے سیکنڈ پی یو سی امتحان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th February 2019, 2:09 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 28؍فروری (ایس او نیوز)کل جمعہ کے دن شروع ہونے والے پی یو سی سیکنڈ ایئر امتحانات میں ڈھائی ہزار سے زیادہ طلبہ اس وجہ سے شریک نہیں ہوسکیں گے کیونکہ کلاس میں ان کی حاضری بہت ہی زیادہ کم تھی اور بورڈ کی طرف سے مقررہ 75فیصد حاضری کا نشانہ پار کرنے میں وہ ناکام رہے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایسے طلبہ کی تعداد 3700تھی جنہیں امتحان میں شریک ہونے کے لئے ٹکٹ سے محروم کردیا گیا تھا۔پی یو ایجوکیشن کے ڈائریکٹر پی سی جعفر نے واضح کیا کہ حاضری کا مقررہ نشانہ پار نہ کرنے والے طلبہ کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔تمام کالجوں کے پرنسپالس کو یہ ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ مقررہ پیمانے پر نہ اترنے والے طلبہ کے ہال ٹکٹ ڈپارٹمنٹ کو واپس لوٹا دیں۔سال 2017میں پی یو بورڈ نے تمام کالجوں کو سرکیولر جاری کیا تھا کہ طلبہ کے والدین کے ساتھ وقفے وقفے سے میٹنگ منعقد کریں اور تعلیمی سال میں ان کے بچوں کی کارکردگی اور حاضری کے تعلق سے انہیں آگاہ کرتے رہیں ۔تاکہ عین وقت پر پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

امسال جملہ 6لاکھ 70ہزار طلبہ پی یو سی سیکنڈایئر کے امتحان میں شریک ہونے والے ہیں۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کے پرنسپال سیکریٹری اوما شنکرنے بتایا کہ’’ آرٹس فیکلٹی میں جملہ 2,01,022طلبہ،سائنس فیکلٹی میں2,18,068طلبہ اورکامرس فیکلٹی میں 2,54,516طلبہ امتحان میں شریک ہونے کے اہل ہیں۔ہم نے اس مرتبہ بڑی احتیاط سے کام لیا ہے۔ امتحانی پرچوں کو جی پی ایس لگی ہوئی موٹر گاڑیوں میں ٹریژری کے اسٹرانگ رومس تک پہنچایا ہے۔پرچوں کو جہاں رکھا گیا ہے وہاں پر کسی قسم کی چوری کو روکنے کے لئے سی سی کیمروں کے علاوہ موشن سینسر سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔‘‘

امتحان کی نگرانی کرنے کے لئے امسال 1,013سپروائزرس،1028اسسٹنٹ سپروائزرس اور 2,026اسپیشل اسکواڈس کو تعینات کردیاگیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امسال38لاکھ امتحانی پرچوں کی جانچ کو آسان بنانے کے لئے انہیں آن لائن اَپ لوڈ کیا جائے گا۔امتحان میں شریک ہونے والے کو اپنے گھر یا ہاسٹل سے امتحانی مرکز تک کے ایس آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔اس کے علاوہ امسال پہلی مرتبہ طلبہ این سی ای آر ٹی کے قاعدے کے مطابق اکنامکس ، بزنس اسٹڈیز اور اکاؤنٹینسی کے پرچوں میں امتحان دینے والے ہیں۔ 

امتحانات کے دوران میں ضابطے اور قانون کے مطابق عمل پیرائی کے لئے سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔امتحان گاہ میں بدعنوانی روکنے کے لئے سی سی کیمروں کااستعمال کیا جائے گا۔طلبہ کو سمارٹ دستی گھڑیاں پہن کر امتحان گاہ میں داخل ہونے کی بھی اجازت نہیں ہے۔صرف سادہ دستی گھڑیاں ہی استعمال کی جاسکیں گی۔اسی طرح دسویں کا امتحان دینے والے طلبہ کے لئے بھی سخت شرائط لاگو کی گئی ہیں۔ جس میں ایک شر ط یہ بھی ہے کہ طلبہ دو زبانوں میں جوابی پرچے لکھ نہیں سکیں گے ، بلکہ جو میڈیم انہوں نے منتخب کیا ہے اسی میڈیم میں انہیں امتحان لکھنا ہوگا ۔ کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورت حال کوروکنے کے لئے اضلاع کے ڈی سی اور ایس پی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ حساس اور بہت ہی زیادہ حساس قسم کے امتحانی مراکز کی نشاندہی قبل از وقت کرلیں، اور ایسے مقامات پر کڑی نگاہ رکھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...