عوام کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے،یکجہتی ،ہم آہنگی اورمحبت کی فضاقائم کرناضروری، بابری مسجد کا سانحہ ناقابل فراموش :ممتا بنرجی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th December 2017, 10:08 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ، 06؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بابری مسجد کی 25ویں یوم شہادت کے موقع پر منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ملک کے عوام سے اپیل کی ان طاقتوں کو یکسر مسترد کردیں جو ملک کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس کے علاوہ ممتا بنرجی نے افواہوں اور غلط خبروں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ عوام کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے۔کولکاتہ کے میورڈوپرواقع گاندھی مورتی کے نزدیک منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بابری مسجد کو جس طریقے سے منہدم کیا گیا اور اس کی وجہ سے ملک کی یکجہتی ، ہم آہنگی اور محبت کی فضا ء کو نقصان پہنچا اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکتاہے۔مسلسل عوام کو تقسیم کرنے کی سیاست کی جارہی ہے مگر ملک کے حق میں ضروری ہے کہ اس کی روک تھام کیلئے کوشش کی جائے۔وزیر اعلیٰ نے مرکز کی ہندتو پالیسی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندو ازم کی نمائندگی نہیں کرتی ہے۔6دسمبر 1992کے سانحہ کو ممتا بنرجی یاد کرتے ہوئے کہاکہ میں 25سال پیش آئے اس واقعہ کو فراموش نہیں کرسکتی ہوں۔میں اس دن گھر ، محلہ محلہ گھوم گھوم کر اور رات بھر لوگوں کے درمیان جاکر امن و امان کی فضا کو بحال کرانے کی کوشش کی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہندوستان مختلف مذاہب ، طبقات اور زبان کے بولنے والوں کا ملک ہے اور ہم کئی صدیوں سے مل جل کر رہتے ہوئے ہیں۔ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں مگر مرکزی حکومت ہندتو کے تحت اپنی مرضی ایک دوسرے پر تھوپنے کی کوشش کررہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی مذہب کے بھڑکانے کی کوشش کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے اور یہ سیاست ناقابل قبول ہے۔میں ہندو ہوں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں دیگر مذاہب سے نفرت کروں۔وزیر اعظم مودی کا نام لیے بغیر ممتا بنرجی نے کہا کہ کوئی بھی یہ فیصلہ نہیں کرسکتا ہے کہ ’’کون کیا کھائے گا اور کیا نہیں کھائے گا ‘‘اس ملک کے آئین نے تمام شہریوں اپنی مرضی کا کھانے اور پینے کی اشیاء4 کے انتخاب کی اجازت دی ہے اس لیے کوئی بھی اس پر پابندی عاید نہیں کرسکتا ہے۔مسلمانوں کی منھ بھرائی کا بی جے پی کے اعتراض کا ممتا بنرجی نے سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ بنگال میں 30فیصد مسلمان ہیں ،یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس 30فیصد آبادی کی ترقی و فلاح بہبود کی اسی قدر کوشش کروں جتنی میں دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کی کرتی ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...