دہلی اسمبلی کے 25 سال: جشن میں شامل نہیں ہوں گے اڈوانی، کانگریس نے بھی بائیکاٹ کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th December 2018, 10:57 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی13 دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی اسمبلی کی سلور جوبلی پر منعقد کئے جا رہے جشن کو لے کر عام آدمی پارٹی حکومت کو ایک کے بعد ایک مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی نے جشن میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کانگریس نے بھی اس جشن کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

دہلی اسمبلی کے 25 سال مکمل ہونے پر 15 دسمبر کو جشن منایا جائے گا۔ اس میں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور دہلی میٹروپولیٹن کونسل کے پہلے چیئرمین لال کرشن اڈوانی کو چیف مہمان کے طور پر بلایا گیا تھا لیکن منظوری کے بعد اور کارڈ پر نام شائع ہونے کے بعد اڈوانی نے اس پروگرام میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔اور ادھردہلی کانگریس نے بھی اس سلور جوبلی تقریب کا بائیکاٹ کر نے کا اعلان کیا ہے ۔

کانگریس کی دلیل ہے کہ 25 سال کی اسمبلی میں 15 سال جو شیلا دکشت دہلی کی وزیر اعلی رہیں، انہیں بلایا جانا چاہئے تھا ؛لیکن نہیں بلایا گیا؛ اس لیے کانگریس اس کا بائیکاٹ کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔