کرناٹک میں کماراسوامی حکومت نے دلایا 25 اراکین اسمبلی کو حلف؛ وزارت نہ ملنے پر دیگر کئی ارکان میں ناراضگی
بنگلور 6/جون (ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیراعلیٰ کماراسوامی نے بالاخر 25 ارکان کو حلف دلاتے ہوئے اپنی وزارت کی توسیع کرلی، جس کے ساتھ ہی کانگریس اور جے ڈی ایس کے کئی ارکان میں وزارت نہ ملنے پر سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔
آج بدھ دوپہر دو بجے راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں سبھی 25 ارکان کو ریاست کےگورنر وجو بھائی والا نے حلف دلایا ۔ اس میں 14 لیجسلیٹرس ' کانگریس'، نو 'جے ڈی ایس' اور ایک ایک 'بی ایس پی' اور 'کے پی جے پی' سے ہے۔
خیال رہے کہ کانگریس۔جے ڈی ایس کے ملی جلی سرکارنے 23 مئی کو اقتدار سنبھالا تھا جب کماراسوامی نے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا تھا اور کانگریس کے صدر جی پرمیشور کو اُن کا نائب مقرر کیا گیا تھا۔
کانگریس کے جن ارکان کو وزارت کے لئے حلف دلایا گیا ہے، اُن کے نام یہ ہیں:
آر وی دیش پانڈے، ڈی کے شیو کمار، کے جے جورج، کرشنا بیرے گوڈا، شیوشنکر ریڈی، رمیش جارکی ہولی، پرینکا کھرگے، یوٹی قادر، ضمیر احمد خان، شیوانند پاٹل، وینکٹا رامنپّا، راج شیکھر پاٹل، پُٹو رنگا شٹی اور جئے مالا۔
جےڈی ایس سے وزارت کے لئے منتخب کئے گئے ارکان اسمبلی اس طرح ہیں:
ایچ ڈی ریونّا، بنڈپا کشمپور، جی ٹی دیوے گوڈا، ڈی سی تھمنّا، ایم سی منگالی، ایس آر سری نواس، وینکٹ رائو ناڈا گوڈا، سی ایس پُٹّوراجو، سارا مہیش۔
بہوجن سماج پارٹی سے مہیش اور کے پی جے پی سے آر شنکر کو بھی وزارت کا حلف دلایا گیا ہے۔