منگلورو ایئر پورٹ پر39لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ 1.2کیلو گرام سونا ضبط۔ مسافر گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st February 2018, 7:52 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو یکم ؍فروری (ایس او نیوز)دبئی سے منگلورو ایئر پورٹ پر آنے والے کاسرگوڈ کے مسافر کے پاس سے کسٹمز نے موبائل کی شکل میں پیک کرکے اسمگل شدہ 1.2کیلو گرام سونا ضبط کیا ہے جس کی مالیت 39لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مصدقہ اطلاع ملنے پر ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلی جنس(ڈی آر آئی) کے افسران نے منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ میں مسافروں کی آمد پر نظر رکھی۔ اور جیسے ہی اسپائس جیٹ کی فلائٹ دبئی سے پہنچی اور احمد نبیل غفور(21سال) نامی مسافر طیارے سے باہر نکلنے لگا تو طیارے کے دروازے پر ہی کسٹمزافسران اسے روک کرتفتیش کے لئے اپنے ساتھ لے گئے۔چھان بین کے دوران پتہ چلا کہ وہ اپنے پتلون کی جیب میں موبائل جیسی شکل کی کوئی چیز رکھاہوا ہے جس کا وزن عام موبائل سے زیادہ ہے۔ جب گہرائی سے جانچ کی گئی تو موبائل فون کے پاؤچ (کور) میں سونے کے بسکٹ چھپائے ہوئے ملے۔جن کا مجموعی وزن 1.2کیلو گرام نکلا۔ڈی آر آئی افسران نے غیر قانونی طور پرنبیل کے ذریعے لایاگیا39لاکھ روپے کا سونا ضبط کرلیا اور اسمگلنگ کے جرم میں اسے گرفتار کرلیاگیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...