سپریم کورٹ پہنچی ای وی ایم کی جنگ، 21 اپوزیشن پارٹیوں کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کا نوٹس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th March 2019, 9:10 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 15 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ای وی ایم اور وی وی پیڈ کو لے کر چھڑی جنگ اب سپریم کورٹ میں پہنچ گئی ہے۔آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو، دہلی کے وزیر اعلی اروندکجریوال سمیت 21 اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ درخواست پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے۔کورٹ کی جانب سے اگلی سماعت میں الیکشن کمیشن کے ایک سینئر افسر کو عدالت میں پیش ہونے کو کہا ہے۔

دراصل اپوزیشن پارٹیوں کی درخواست میں اپیل کی گئی تھی کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو ہدایات دے کہ وہ کل استعمال کی جا رہی ای وی ایم اوروی وی پیڈ  میں سے 50 فیصد ای وی ایم میں درج ووٹوں اور ان کی جوڑی دار وی وی پیڈ  میں موجود پرچیوں کا اچانک ملاپ کرکے دکھائے۔درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ ابھی تک الیکشن کمیشن 4.4 فیصد ای وی ایم اوروی وی پیڈ  ملاپ کرتا ہے۔

اب اس معاملے کی سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ دنوں انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان بڑی میٹنگ ہوئی تھی، اسی میٹنگ میں اس درخواست کو لے کر غوروفکر کیا گیا تھا۔

غور طلب ہے کہ اس بار لوک سبھا انتخابات میں ای وی ایم کے ساتھ ساتھ ويويپیٹ مشینوں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔گزشتہ کئی انتخابات میں ایسا دیکھنے کو ملا ہے جب اپوزیشن پارٹیوں نے انتخابی نتائج پر سوال اٹھائے ہیں اور مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا تھا۔اپوزیشن نے اترپردیش اسمبلی انتخابات، دہلی الیکشن سمیت کئی دیگر ریاستوں کے انتخابات کے بعدای وی ایم پر تشویش ظاہر کی تھی۔اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو، بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو، دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال بھی وی ایم پر سوال کھڑے کر چکے ہیں۔اگرچہ، بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ہر بار یہی کہا گیا ہے کہ جب بھی اپوزیشن پارٹیاں انتخابات ہارتی ہیں تو ای وی ایم کا بہانہ کرتی ہے لیکن جب جیتتی ہیں تو خاموشی اختیار لیتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...